سدھو بنے پنجاب کانگریس کے صدر، چار ورکنگ صدر بھی بنائے گئے

پنجاب میں کانگریس کی پوزیشن بہت مستحکم ہے اور کسان احتجاج کی وجہ سے اکالی دل اور بی جے پی میں اختلافات ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اکالی دل نے مرکزی حکومت کے اتحاد سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو، تصویر آئی اے این ایس
نوجوت سنگھ سدھو، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

پنجاب میں جاری قیاس آرئیوں کا بازار بند ہو گیا ہے اور اب کانگریس اعلی کمان نے نوجوت سنگھ سدھو کو پنجاب کانگریس کا صدر بنا دیا ہے۔ نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ کانگریس اعلی کمان نے چار ورکنگ صدر بھی تقرر کیے ہیں، جن کے نام سنگت سنگھ، کلجیت سنگھ ناگرا، پون گوئل اور سکھوندر ڈینی ہیں۔ نو جوت سنگھ سدھو کو سنیل جاکھڑ کی جگہ صدر بنایا گیا ہے۔

واضح رہے نوجوت سنگھ کی تقرری سے قبل کانگریس اعلی کمان نے تمام پہلوؤں پر غور کرنے کے لئے ایک تین رکنی ٹیم تشکیل دی تھی، کیونکہ ذرائع ابلاغ میں پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امرندر سنگھ اور کانگریس کے رہنما نوجوت سنگھ سدھو کے بیچ میں اختلافات کی خبروں کا بازار گرم تھا، لیکن تمام رہنماؤں نے دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانگریس اعلی کمان کی بات رکھی اور اپنی جانب سے ذرائع ابلاغ میں کوئی بیان نہیں دیا۔ کانگریس اعلی کمان کا یہ فیصلہ تین رکنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد آیا ہے۔


پنجاب میں کانگریس کی پوزیشن بہت مستحکم ہے اور کسان احتجاج کی وجہ سے اکالی دل اور بی جے پی میں اختلافات ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے اکالی دل نے مرکزی حکومت کے اتحاد سے بھی علیحدگی اختیار کر لی ہے اور یہ پہلو کانگریس کے لئے اچھا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔