پٹرول-ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف 20 جون کو ملک گیر ہڑتال

سی پی آئی جنرل سکریٹری ڈی راجہ کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سی پی آئی مودی حکومت کے ذریعہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافے کے خلاف 20 جون کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: مودی حکومت کے ذریعہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافے کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) 20 جون کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔ پارٹی کے ریاستی سکریٹریٹ نے یہ فیصلہ منگل کو یہاں اپنے اجلاس میں کیا۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ کی طرف سے جاری ایک ریلیز کے مطابق پارٹی عہدیداروں نے اپنی 'زوم' ایپ کے ذریعہ میٹنگ کی جس میں 20 جون کو 'اینٹی پٹرول ہائک ڈے' منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت تیل کمپنیوں کی مدد کے لئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور اس طرح ہر محاذ پر اپنی ناکامیوں کو لگاتار چھپا رہی ہے۔ پارٹی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاج میں شریک ہوں اور حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف آگے آئیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔