ناگالینڈ اسمبلی انتخاب: یکم مارچ کو 4 اسمبلی حلقوں میں پھر سے ڈالے جائیں گے ووٹ، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندہ ایکٹ 1951 کی دفعہ 58 کی ذیلی دفعہ 2 کے تحت چار پولنگ مراکز پر پیر کے روز ہوئی ووٹنگ کو رد قرار دیا۔

الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
الیکشن کمیشن، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

ناگالینڈ میں 60 میں سے 59 اسمبلی سیٹوں پر 27 فروری یعنی پیر کے روز ووٹ ڈالے گئے تھے، لیکن ان میں سے 4 اسمبلی سیٹوں پر دوبارہ ووٹنگ کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے منگل کے روز ناگالینڈ میں چار اسمبلی حلقوں کے لیے از سر نو ووٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ایڈیشنل سکریٹری سریندر سنگھ نے نوٹیفکیشن جاری کر بتایا کہ جنرل آبزرورس کے ذریعہ پیش رپورٹس کی بنیاد پر اور سبھی جغرافیائی حالات کو توجہ میں رکھتے ہوئے چار اسمبلی حلقوں میں از سر نو ووٹنگ کرانا ضروری تھا۔

الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندہ ایکٹ 1951 کی دفعہ 58 کی ذیلی دفعہ 2 کے تحت ان پولنگ مراکز پر پیر کے روز ہوئی ووٹنگ کو رد قرار دیا۔ الیکشن کمیشن نے یکم مارچ کو پھر سے ووٹنگ کی تاریخ مقرر کی اور وقت صبح 7 بجے سے ووٹنگ کی شروعات کیے جانے کی بات کہی ہے۔ شام 4 بجے تک ریٹرننگ افسران کے لیے ہینڈ بک کے باب XIII میں موجود کمیشن کی ہدایات کے مطابق مذکورہ مراکز پر نئے سرے سے ووٹنگ کے لیے کہا ہے۔


جن چار پولنگ مراکز پر از سر نو ووٹ ڈالے جائیں گے وہ اسمبلی 35 جنہیبوٹو (9 نئی کالونی جنوب/مغرب)، اسمبلی 39 سانس (9 پنگتی وی)، اسمبلی 41 تیجیت (7 جابوکا گاؤں) اور اسمبلی 57 تھوکوکنیو (3 پتھسو ایسٹ وِنگ) ہیں۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان پولنگ مراکز کے فارم 17 اے کی جانچ اسی دن ووٹنگ کے فوراً بعد کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔