’میرا فون پیگاسس کے ذریعہ ہیک ہوا‘، محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کا سنگین الزام

التجا مفتی کے مطابق ان کے پاس ایک ایپل الرٹ آیا جس میں فون کو پیگاسس کے ذریعہ ہیک کیے جانے کی اطلاع دی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>التجا مفتی، تصویر یو این آئی</p></div>

التجا مفتی، تصویر یو این آئی

user

قومی آوازبیورو

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے آج اپنے ایک بیان میں جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کے ذریعہ موبائل فون ہیک کیے جانے کا سنگین الزام بی جے پی پر عائد کیا۔ اس بیان کے ساتھ ہی اسرائیلی کمپنی این ایس او کے ذریعہ تیار پیگاسس سافٹ ویئر ایک بار پھر سرخیوں میں آ گیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے اپنے آئی فون پر آئے ایک الرٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے فون ہیکنگ سے متعلق یہ دعویٰ کیا ہے۔

التجا مفتی نے یہ بیان بدھ کے روز اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دیا ہے۔ اس پوسٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’ایک ایپل الرٹ آیا کہ میرے فون کو پیگاسس کے ذریعہ ہیک کیا گیا ہے، جسے حکومت ہند نے ناقدین اور سیاسی مخالفین کو پریشان کرنے کے لیے خریدا اور اسلحہ بنایا ہے۔ بی جے پی بے شرمی سے خواتین کی جاسوسی صرف اس لیے کرتی ہے کیونکہ ہم ان کی بات ماننے سے انکار کرتے ہیں۔ وہ اور کتنا نیچے گرے گی؟‘‘


قابل ذکر ہے کہ پیگاسس ایک جاسوسی سافٹ ویئر ہے جسے فون اور لیپ ٹاپ جیسے الیکٹرانک ڈیوائس میں انسٹال کر ڈاٹا چرایا جاتا ہے۔ انسٹالیشن کے بعد یہ سافٹ ویئر یوزر کا ڈاٹا چرانے لگتا ہے۔ یوزر کو پتہ بھی نہیں چلتا ہے اور اس کا ڈاٹا چرا لیا جاتا ہے۔ اس جاسوسی سافٹ ویئر کو اسرائیلی کمپنی این ایس او نے تیار کیا ہے۔ سافٹ ویئر کے ذریعہ ڈیوائس تک رسائی حاصل کی جاتی ہے اور پھر بغیر یوزر کی جانکاری کے ڈاٹا کو تھرڈ پارٹی تک پہنچایا جاتا ہے۔

این ایس او گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اس اسپائی ویئر کو صرف حکومتوں کو ہی استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ ایسا اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ انھیں دہشت گردوں اور ملک مخالف سرگرمیوں پر نظر رکھنے میں مدد مل سکے۔ حالانکہ گزشتہ کچھ سالوں سے یہ سافٹ ویئر بہت سرخیوں میں رہا ہے۔ کئی ممالک میں حکومتوں پر الزام ہے کہ انھوں نے اس کا استعمال اپنے مخالفین پر نظر رکھنے کے لیے کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔