ہندوستان کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں مظفر پور سرفہرست، پٹنہ تیسرے مقام پر

ہریانہ کا شہر مانیسر ملک کے 116 شہروں میں تیسرے مقام پر ہے جس کا اے کیو آئی لیول 250 سے اوپر ہے۔ سینٹرل پالیوشن کنٹرول کے مطابق کسی شہر کا اے کیو آئی لیول 201 سے زیادہ ہونے کا مطلب ہوا خراب ہونا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پٹنہ: ملک کے اندر زہریلی ہوا کی رینکنگ میں پٹنہ تیسرے نمبر جا پہنچا ہے، حالانکہ سب سے بڑی تشویش اس بات کی ہے کہ کئی شہروں میں مسلسل فضائی آلودگی کی بڑھ رہی ہے۔ مظفر پور زہریلی ہوا کی رینکنگ میں ٹاپ پر ہے۔ مظفر پور کا ایکیو آئی لیول 287 ہے، جبکہ دوسرے نمبر پر مانسیر اور تیسرے نمبر پر 251 کے ساتھ پٹنہ ہے۔ دہلی کا ایکیو لیول 212 درج کیا گیا ہے، دیوالی کے بعد سے پٹنہ میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوا ہے۔

پٹنہ ملک کے کل 116 شہروں میں تیسرے مقام پر ہے، سینٹرل پالیوشن کنٹرول کے مطابق اگر کسی بھی شہر کا ایکیو آئی لیول 201 سے زیادہ ہے تو وہاں کی ہوا خراب ہے۔ خراب ہوا کا اثر وہاں کے رہنے والے لوگوں کی صحت پر بھی پڑتا ہے۔ پٹاخوں سے آلودگی پھیلنے کی وجہ سے دیوالی میں عام دنوں کے مقابلے ہوا کا آلودہ ہونا عام بات ہے لیکن اس بار این جی ٹی نے پٹنہ سمیت ملک کے کئی آلودہ شہروں میں پٹاخوں پر روک لگائی تھی۔ اس کے باوجود پٹنہ کے کئی مقامات پر گزشتہ دو۔ تین سالوں سے زیادہ فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔