ممبئی شمال مغربی لوک سبھا سیٹ تنازعہ پرشیوسینا-یوبی ٹی کا عدالت جانے کا اعلان، ریٹرنگ آفیسر پر دھاندلی کا الزام

شیوسینا-یوبی ٹی نے ممبئی شمال مغربی لوک سبھا سیٹ کے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے ووٹوں کی گنتی کے دوران دھاندلی کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>انل پرب / شیوسینا-یوبی ٹی سوشل میڈیا</p></div>

انل پرب / شیوسینا-یوبی ٹی سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

ادھو ٹھاکرے کی زیرقیادت شیو سینا نے ممبئی شمال مغربی لوک سبھا سیٹ کے ریٹرننگ افسر کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے ’غیر قانونی طریقے‘ سے ایکناتھ شندے کی شیو سینا کے امیدوار کو صرف 48 ووٹوں سے فاتح قرار دیا ہے اور اس معاملے میں دھاندلی کیا ہے۔ شیوسینا-یو بی ٹی کے لیڈر انیل پراب نے الزام لگایا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر وندنا سوریہ ونشی گنتی کے عمل میں شفافیت برقرار رکھنے میں ناکام رہیں۔

انل پرب کے مطابق گنتی کے 19ویں دور تک سب کچھ ٹھیک تھا، مگر جب روندر وائیکر پیچھے رہنے لگے تو ریٹرننگ آفیسر نے گنتی کے ایجنٹوں کے ساتھ ڈیٹا شیئر کرنا بند کر دیا۔ اس کے علاوہ گنتی کی میزوں کو دور رکھا گیا تھا، جہاں امیدواروں کے کاؤنٹنگ ایجنٹ تفصیلات دیکھنے کے لیے پہنچنے سے قاصر تھے۔ اس عمل میں بہت زیادہ رازداری برتی گئی تھی جس سے بے ضابطگی کا شبہ پیدا ہوتا ہے۔ شیو سینا-یو بی ٹی لیڈر انیل پرب نے کہا کہ ای وی ایم کی گنتی میں ان کی پارٹی کا امیدوار ایک ووٹ سے آگے تھا۔ اس کے بعد دوبارہ گنتی ہوئی۔ ریٹرننگ آفیسر کے پاس کچھ فون آئے تھے اور وہ دباؤ میں نظر آ رہی تھیں۔ انہوں نے ہمیں اپنے تحفظات کا اظہار کرنے کا بھی وقت نہیں دیا۔


واضح رہے کہ ممبئی کے شمال مغربی لوک سبھا حلقہ میں ایک ای وی ایم کی مبینہ ہیکنگ کو لے کر ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر وندنا سوریہ ونشی نے ای وی ایم ہیکنگ کے الزامات کو مسترد کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ای وی ایم کو ہیک نہیں کیا جا سکتا۔ ای وی ایم ایک اسٹینڈالون نان پروگرامیبل ڈیوائس ہے جسے ان لاک کرنے کے لیے کسی موبائل او ٹی پی کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔