کنگنا کے لیے 'جی کا جنجال' بنا سوشل میڈیا، عدالت نے دیا ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

ممبئی کی باندرا مجسٹریٹ میٹروپولیٹن کورٹ نے کنگنا رانوت اور ان کی بہن کے خلاف پولس کو شکایت درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ شکایت دہندہ کے مطابق انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ لوگوں کو بانٹنے کی کوشش کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

اپنے بیانات اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کو لے کر سرخیوں میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رانوت اور ان کی بہن رنگولی کی مشکلیں بڑھ گئی ہیں۔ کنگنا اور ان کی بہن کے خلاف کیس درج کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ممبئی کی باندرا مجسٹریٹ میٹروپولیٹن کورٹ نے کنگنا رانوت اور ان کی بہن کے خلاف پولس کو شکایت درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ شکایت دہندہ کے مطابق کنگنا اور ان کی بہن نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کی۔

عرضی دہندہ نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ کنگنا رانوت نے بالی ووڈ کے ہندو اور مسلم فنکاروں کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ کنگنا کے اوپر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ لگاتار قابل اعتراض ٹوئٹ کر رہی ہیں جس سے نہ صرف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی بلکہ فلم انڈسٹری میں کئی لوگ اس سے مایوس ہیں۔


بتایا جا رہا ہے کہ اس معاملے میں پہلے باندرا پولس اسٹیشن نے کنگنا کے خلاف نوٹس لینے سے منع کر دیا تھا۔ اس کے بعد عرضی دہندہ نے معاملے میں جانچ کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اب کنگنا رانوت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

شکایت دہندہ کاسٹنگ ڈائریکٹر ساحل سید نے کہا کہ کنگنا کے تبصرے کے بعد سوشل میڈیا پر ہندو اور مسلم کو لے کر زبردست فرقہ وارانہ نفرت دیکھی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں میں ان کے لیے کام کرنا بہت مشکل بھرا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔