مختار انصاری پیشی کے بعد لکھنؤ سے باندہ جیل روانہ، ضمانت کے لیے عرضی داخل
مختار انصاری کے بیٹے اور نومنتخب رکن اسمبلی عباس انصاری نے کہا کہ انھیں پہلے بتایا گیا تھا کہ انھیں لکھنؤ جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے اور اب اچانک منصوبے میں تبدیلی کی گئی ہے۔
مافیا ڈان اور سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کو پیر کے روز لکھنؤ لے جانے کے کچھ گھنٹے بعد واپس باندہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا کہ انصاری کو یہاں سماعت کے لیے رکن پارلیمنٹ/رکن اسمبلی عدالت میں لایا گیا تھا اور اب وہ واپس باندہ جا رہے ہیں۔ ضمانت و ایک دیگر معاملے میں 2 اور 8 اپریل کی تاریخ لگی۔
یہ بھی پڑھیں : اردو صحافت: پرنٹ سے آگے جہاں اور بھی ہے... اعظم شہاب
مختار انصاری کی ضمانتی درخواست پر فریق استغاثہ کی گزارش پر مجرمانہ تاریخ طلب کیے جانے سے متعلق عدالت نے حکم دیا۔ عدالت میں مختار انصاری نے اپنے قتل کیے جانے کے اندیشہ کو لے کر سیکورٹی مہیا کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
مختار انصاری کے بیٹے اور نومنتخب رکن اسمبلی عباس انصاری نے کہا کہ انھیں پہلے بتایا گیا تھا کہ انھیں لکھنؤ جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے اور اب اچانک منصوبے میں تبدیلی کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے والد ریڑھ کی ہڈی میں تیز درد سے متاثر تھے اور براستہ سڑک طویل اور مشکل سفر کرنا ان کی صحت کے لیے مضر ہوگا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔