ایم پی: بھائی، بھابی، بیوی سمیت کنبہ کے 8 افراد کا کلہاڑی سے قتل کرنے کے بعد شخص کی خودکشی

واردات کو انجام دینے کے بعد قتل کے ملزم نے خود درخت پر پھانسی لے لی۔ اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی۔ یہ واقعہ مہول جھیر تھانہ علاقہ کے گاون بودل کچھار میں پیش آیا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

user

قومی آواز بیورو

چھندواڑہ: مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے 8 افراد کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔ جرم کرنے کے بعد مبینہ قاتل نے خود کشی کر لی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ یہ واقعہ مہول جھیر تھانہ علاقہ کے گاؤں بودل کچھار کا بتایا جا رہا ہے۔ ایس پی منیش کھتری نے خاندان کے 8 افراد کی موت کی تصدیق کی ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ قاتل خاندان کا فرد تھا اور ذہنی مریض تھا۔ گزشتہ رات اس نے بھائی، بھابھی، بیوی اور چھوٹے بچے سمیت اپنے خاندان کے 8 افراد کو قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے گاؤں سے 100 میٹر دور نالے کے قریب درخت پر لٹک کر خودکشی کر لی۔ اس واقعہ میں ایک بچہ زخمی ہوا ہے۔


جس شخص نے اس سنسنی خیز واردات کو انجام دیا ہے اسے ذہنی طور پر بیمار قرار دیا جا رہا ہے۔ شخص نے خاندان کے افراد کو سوتے ہوئے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا۔ ایک 10 سالہ لڑکے پر بھی کلہاڑی سے حملہ کیا گیا، جسے تشویشناک حالت میں چھندواڑہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

اس اجتماعی قتل سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ جائے وقوعہ کے قریب لوگوں کی چیخ و پکار سن کر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ اس کے بعد اس نے تقریباً 100 میٹر کے فاصلے پر رسی سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ رات 2-3 بجے پیش آیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد محلہ جھیر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جس کے بعد پولیس نے پورے گاؤں کو سیل کر دیا ہے۔ چھندواڑہ سے پولیس سپرنٹنڈنٹ موقع پر روانہ ہو گئے۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ فی الحال اس معاملے میں مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔


پولیس کے مطابق نوجوان کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے کلہاڑی برآمد ہوئی ہے۔ یہ واقعہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 150 کلومیٹر دور ہے۔ ملزم نے اپنی 55 سالہ ماں، 35 سالہ بھائی، 30 سالہ بھابی، 16 سالہ بہن، 5 سالہ بھتیجے، 4 سالہ اور 1.5 سالہ بھتیجیوں کو قتل کر دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔