ملک میں کووڈ ویکسی نیشن 96.43 کروڑ سے زیادہ
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 50 لاکھ 63 ہزار 845 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ ملک میں کل ویکسینیشن 96 کروڑ 43 لاکھ 79 ہزار 212 تک جا پہنچی ہے۔
نئی دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 50.63 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسینز لگائی گئیں جس سے کل ویکسینیشن 96.43 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 50 لاکھ 63 ہزار 845 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔ ملک میں کل ویکسینیشن 96 کروڑ 43 لاکھ 79 ہزار 212 تک جا پہنچی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فرانس: ٹرین کی ٹکر سے 3 تارکین وطن ہلاک
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22844 کووڈ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کووڈ سے شفا یاب ہونے والے افراد کی تعداد تین کروڑ 33 لاکھ 42 ہزار 901 ہو گئی ہے اور یہ شرح 98.06 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے 15823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
اس وقت ملک میں دو لاکھ سات ہزار 653 کووڈ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے، اور یہ شرح 0.61 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مجموعی طور پر 13 لاکھ 25 ہزار 399 کووڈ ٹسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں مجموعی طور پر 58 کروڑ 63 لاکھ 63 ہزار 442 کووڈ ٹسٹ ہو چکے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔