تہواروں سے پہلے عوام کو بڑا جھٹکا، سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ
دہلی این سی آ ر میں گزشتہ 13 روز کے اندر سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کے لئے تہواروں سے پہلے یہ ایک بڑا جھٹکا ہے۔
وبا اور اب مہنگائی کی مار جھیل رہے عوام کو ایک اور جھٹکا لگا ہے ۔ دہلی این سی آر میں 13 روز کے اندر دوسری مرتبہ سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ہو ا ہے ۔ دہلی میں سی این جی 2.28روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے اور پی این جی 2 روپے دس پیسے فی کیوبک میٹر کی شرح سے مہنگی ہو گئی ہے۔
واضح رہے ابھی تک دہلی میں سی این جی کی قیمت 47.48روپے فی کلو تھی لیکن اب ایک کلو سی این جی لینے کے لئے 49.76روپے ادا کرنے ہوں گے اسی طرح پی این جی میں بھی اب دو روپے دس پیسے زیادہ ادا کرنے ہوں گے۔ اس سے پہلے بھی اکتوبر میں ہی سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا ۔ دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے۔
اے بی پی نیوزپورٹل پر شائع خبر کے مطابق حکومت نے اکتوبر میں نیچرل (قدرتی) گیس کی قیمتوں میں 62 فیصدی کے اضافہ کا اعلان کیا تھا ۔ حکومت نے گھریول نیچرل گیس کے ریٹس کو اکتوبر 2021 مؤسے مارچ 2022 تک کے لئے بڑھاکر 2 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ کر دیا تھا جس کے بعد سے سی این جی اور پی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کی بات کہی جا رہی تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔