24 گھنٹوں میں 90 ہزار سے زیادہ نئے کورونا معاملے، 1136 افراد ہلاک
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92071 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 4846427 تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں اب تک 79722 کورونا سے متاثرہ مریضوں کی موت ہو گئی ہے
نئی دہلی: ملک میں کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے قہر کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 92 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 48.46 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے لیکن 77 ہزار سے زائد افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہو ئے ہیں۔ مرکزی وزارت برائے صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے پیر کے روز جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 92071 نئے کیسزسامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 4846427 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا انفیکشن سے صحت یاب ہونے والوں کی کی تعداد 77511 بڑھ کر 3780107 ہوگئی۔ اسی دوران 1136 مریضوں کی موت ہو گئی۔ اب تک ملک میں 79722 کورونا سے متاثرہ مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈرگس کا جن سارہ علی خان تک پہنچا
صحت یاب ہونے والوں کے مقابلے میں کورونا کے نئے کیسز زائد ہونے سے ایکٹوکیسز کی تعداد 13423 بڑھ کر 986598 ہوگئی ہے۔ ملک کی محض 12 ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں میں ہی ایکٹو کیسز کم ہوئے ہیں، جس میں سب سے زیادہ چھتیس گڑھ میں 1741 اور اس کے بعد تلنگانہ میں 1075 کم ہوئے ہیں۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 20.36 فیصد ہے اور صحت یابی کی شرح 78.00 فیصد ہے جبکہ شرح اموات 1.64 فیصد ہے۔
کورونا وائرس سے سب سے زائد متاثرمہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہاں ایکٹو کیسز 10578 بڑھ 290716 ہو گئے ہیں اور 416 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 29531 ہو گئی ہے۔ اسی دوران 11549 افراد کے اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 740061 ہوگئی۔ ملک میں سب سے زائد ایکٹو کیسز اسی ریاست میں ہیں۔ آندھرا پردیش میں 661 مریضوں کے کم ہونے سے ایکٹو کیسز 95072 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اب تک 4912 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں مجموعی طور پر 467139 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
جنوبی ریاست کرناٹک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مریضوں کی تعداد میں 1388 کا اضافہ ہوا ہے اور ریاست میں اب 99222 ایکٹز کیسز ہیں۔ ریاست میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7265 تک پہنچ چکی ہے اور اب تک 352958 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں بھی اسی دوران 167 مریضوں کا اضافہ ہوا، جس سے ایکٹو کیسز 68122 ہو گئے اور اس وبا سے 4429 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 239485 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47012 ہوگئی ہے اور 8381 افراد کی موت ہوئی ہے۔ وہیں ریاست میں 447366 افراداس وبا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
تلنگانہ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 30532 ہو گئے ہیں اور 974 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 127007 افراد اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اڈیشہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 31539 ہوگئی ہے اور 626 افراد کی موت ہو گئی ہے، جبکہ اس وبا سے 118642 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔ کیرالہ میں ایکٹو کیسز کی تعداد 30140 ہوگئی ہے اور 439 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 77699 ہوگئی ہے۔
دارالحکومت دہلی میں ایکٹو کیسز میں 753 کا اضافے ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 28812 ہوگئی ہے۔ وہیں اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4744 ہوگئی ہے اور اب تک 184748 مریض اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے 23624 ایکٹوکیسزہیں اور 3945 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ اب تک 175149 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب میں ایکٹو کیسز کی تعداد 19787 ہوگئی ہے اور اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 57536 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 2356 افراد کی موت ہو گئی ہے۔
گجرات میں 16407 ایکٹو کیسز ہیں اور 3210 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 93883 افراد بھی اس وبا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ بہار میں 14113 ایکٹو کیسز ہیں اور ریاست میں 822 افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ 143350 افراد اس وبا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آندرے رسل سے محمد نبی زیادہ پیچھے نہیں: گمبھیر
کورونا سے ابھی تک مدھیہ پردیش میں 1762، راجستھان میں 1236، ہریانہ میں 975، جموں و کشمیر میں 878، جھارکھنڈ میں 555، چھتیس گڑھ میں 555، اتراکھنڈ میں 414، پڈوچیری میں 385، گوا میں 290، تریپورہ میں 200، چندی گڑھ میں 93، ہماچل پردیش میں 77، انڈو مان اور نکوبار جزیروں میں 51، منی پور میں 46، لداخ میں 40، میگھالیہ میں 26، سکم میں 14، ناگالینڈ اور اروناچل پردیش میں 10 -10 اور دادرا نگر حویلی اور دمن دیو میں دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔