ڈرگس کا جن سارہ علی خان تک پہنچا

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے منشیات کے استعمال اور اس کی خرید و فروخت کو لے کر ریا چکربرتی سمیت کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے اور اب اس معاملے میں سارہ علی خان کا نام بھی آ رہا ہے۔

سارہ علی خان
سارہ علی خان
user

قومی آواز بیورو

ریا چکرورتی اور ڈرگس معاملہ میں ایک بڑی اور سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ اے بی پی نیوز ویب سائٹ کے مطابق ریا چکرورتی نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) سے پوچھ تاچھ کے دوران بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کا نام لیا ہے اور کہا ہے کہ کئی مرتبہ انہوں نے سارہ سے ڈرگس لیا ہے۔ اس سارے معاملہ کی این سی بی تلاش کر رہی ہے۔خ بر کے مطابق ریا نے سارہ سے ڈرگس لے کر سوشانت سنگھ راجپوت تک پہنچایا تھا۔

واضح رہے اس سارے معاملہ میں اب تک ریا سمیت 14 افراد جیل جا چکے ہیں۔ اداکار سوشانت سنگھ کی موت سے جڑے ڈرگس معاملہ میں ابھی تک این سی بی نے 16 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ این سی بی نے کل 6 لوگوں کو اور گرفتار کیا تھا۔ اے بی پی کی خبر کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ جن لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ان کی شناخت کرم جیت سنگھ، آنند، ڈیون فرنانڈیز، سنکیت پٹیل، انکش جین، انریجا، سندیپ گپتا اور آفتاب سنگھ انصاری کے طور پر ہوئی ہے۔ ان سبھی لوگوں کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔


واضح رہے آنند نامی شخص ڈرگس سپلائی کرتا تھا اور اس کا تعلق فلمی دنیا سے تھا۔ فرنانڈیز گانجا اور چرس کا سودا کرتا تھا اور وہ ریا کا بھائی شووک چکرورتی کا ساتھی بتایا جاتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میں مین سپلائر ابھی بھی فرار ہے اور این سی بی کو اس کی تلاش ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Sep 2020, 12:09 PM