’اس انتخاب میں مودی کا نظریہ اور ان کی شبیہ تباہ ہو گئی ہے‘، راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر سخت حملہ

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کو زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑے گی۔ اس انتخابات میں مودی کا نظریہ اور ان کی شبیہ تباہ ہو گئی ہے نیز بی جے پی کا بنیادی ڈھانچہ لرز گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مودی کی شبیہ تباہ ہو گئی ہے، ان کا نظریہ تباہ ہو چکا ہے۔ بی جے پی کا بنیادی ڈھانچہ اور مذہبی منافرت پھیلانے کے اس کی سوچ کی عمارت لرز گئی ہے۔ انتخابی نتائج کے بعد فنانشل ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں راہل گاندھی نے یہ باتیں کہی ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی حکومت کو زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی۔ ان انتخابات کے غیر متوقع نتائج کے بعد ہندوستانی سیاسی منظر نامے میں تبدیلی آئی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو زندہ رہنے کے لیے کافی سخت محنت کرنی پڑے گی۔ نتائج کا ذکر کرتے ہوئے رائے بریلی کے رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سیٹوں کی تعداد ایسی ہے کہ وہ بہت نازک ہیں اور ایک چھوٹی سی غلطی حکومت کو گرا سکتی ہے۔ حالات ایسے ہیں کہ ایک اتحادی کے دوسری جانب مڑتے ہی حکومت گر سکتی ہے۔ راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مودی کیمپ میں کافی عدم اطمینان ہے اور بہت سے لوگ ان کے رابطے میں ہیں۔ حالانکہ راہل گاندھی نے اس حوالے سے مزید کوئی جانکاری نہیں دی۔


فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں راہل گاندھی نے کہا ہے کہ یہ نظریہ کہ آپ نفرت پھیلائیں گے، ناراضگی پھیلائیں گے اور آپ کو اس کا فائدہ ملے گا، ہندوستان کی عوام نے اس الیکشن میں اسے مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ حکمراں اتحاد اس بار جدوجہد کرے گا کیونکہ نریندر مودی کے لیے 2014 اور 2019 میں جو کام آیا وہ کام نہیں کر رہا ہے۔ راہل گاندھی نے انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ مناسب حالات میں اپوزیشن انڈیا الائنس بغیر کسی شک کے اکثریت حاصل کر لیا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بندھے ہاتھوں کے ساتھ الیکشن لڑا لیکن عوام نے ہمارا ساتھ دیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔