مودی کاغذات نامزدگی آج داخل کریں گے، 12 ریاستوں کے وزیراعلیٰ، اتحادیوں کے 6 سربراہان ہوں گے شامل

وزیر اعظم  مودی وارانسی سیٹ سے تیسری بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وارانسی سیٹ پر ساتویں اور آخری مرحلے میں یکم جون کو ووٹنگ ہوگی۔ مودی کی نامزدگی میں 12 ریاستوں کے وزیراعلیٰ شامل ہوں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی منگل یعنی آج   اتر پردیش  کی وارانسی لوک سبھا سیٹ سے کاغذات  نامزدگی داخل کریں گے۔ وزیر اعظم مودی وارانسی سیٹ سے لگاتار تیسری بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وہ 2014 اور 2019 میں یہاں سے ایم پی منتخب ہوئے تھے۔ بی جے پی بھی پی ایم مودی کی نامزدگی کو لے کر کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی۔ اس کے لیے بی جے پی کی جانب سے ٹھوس تیاری کی گئی ہے۔

نیوز پورٹل ’اے بی پی‘ پر شائع خبر کے مطابق وزیر اعظم  مودی کی نامزدگی میں تقریباً ایک درجن ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہوں گے۔ اس کے علاوہ بی جے پی اور این ڈی اے کے کئی رہنما بھی نامزدگی میں حصہ لیں گے۔معلومات کے مطابق مودی کی نامزدگی میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو، آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما، راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائے، ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایاب سنگھ سینی، گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساونت، تریپورہ کے وزیراعلیٰ مانک ساہا، سکم کے وزیراعلیٰ پریم سنگھ تمانگ، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی شامل ہوں گے۔


اس کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی نامزدگی میں حصہ لیں گے۔ اس کے ساتھ این ڈی اے کی حلیف جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے۔ اس میں لوک دل کے قومی صدر جینت چودھری، ایل جے پی سربراہ چراغ پاسوان، اپنا دل (ایس) کی صدر انوپریہ پٹیل، ایس بی ایس پی کے صدر اوم پرکاش راج بھر، جیتن رام مانجھی، ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو بھی نامزدگی کے دوران موجود رہیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایم مودی اس سے قبل وارانسی میں چھ کلومیٹر طویل روڈ شو کیا تھا۔ مودی نے روڈ شو کے آغاز سے پہلے مدن موہن مالویہ کے مجسمے پر پھول چڑھائے تھے۔ ان کے ساتھ یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بھی موجود تھے۔  وزیر اعظم مودی وارانسی سیٹ سے تیسری بار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وارانسی سیٹ پر ساتویں اور آخری مرحلے میں یکم جون کو ووٹنگ ہوگی، جب کہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔