’مودی بہت گھبرائے ہوئے لگتے ہیں، کچھ دنوں میں اسٹیج پر ہی آنسو نہ نکل آئیں‘، پی ایم مودی پر راہل گاندھی کا حملہ

راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے پچھلے دس سالوں میں غریبوں سے صرف پیسہ چھینا ہے۔ انہوں نے ملک کے 22 لوگوں کو اتنا پیسہ دیا جتنا ملک کے 70 کروڑ لوگوں کے پاس ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، بیجاپور/ تصویر: ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی، بیجاپور/ تصویر: ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے کرناٹک کے بیجاپور میں پی ایم مودی پر جم کر نشانہ سادھا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک جلسۂ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں پی ایم مودی اپنی تقریروں میں بہت گھبرائے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ شاید اگلے چند دنوں میں اسٹیج پر ہی وہ رونے لگ جائیں گے۔

اپنے خطاب میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ پی ایم مودی 24 گھنٹے آپ سب کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ کبھی وہ پاکستان اور چین کی بات کرنے لگ جاتے ہیں تو کبھی وہ آپ کو تالی و تھالی بچانے اور موبائیل کی فیلش لائٹ جلانے کے لیے کہتے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی نے پچھلے دس سالوں میں غریبوں سے صرف پیسہ چھینا ہے۔ انہوں نے ملک کے 22 لوگوں کو اتنا پیسہ دیا جتنا ملک کے 70 کروڑ لوگوں کے پاس ہے۔ ہندوستان میں ایک فیصد لوگ ایسے ہیں جو ملک کی 40 فیصدی دولت پر قابض ہیں۔ اس لیے کانگریس پارٹی بیروزگاری اور مہنگائی مٹاکر آپ کو حصہ داری دے گی۔ جتنا پیسہ نریندر مودی نے ارب پتیوں کو دیا ہے، اتنا پیسہ ہم ہندوستان کے غریبوں کو دیں گے۔


راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ نریندر مودی نے گزشتہ 10 سالوں میں 20-25 لوگوں کو ارب پتی بنایا ہے۔ انہوں نے ہوائی اڈے، بندرگاہ، بجلی، کانیں، شمسی- ہوائی توانائی، دفاعی شعبے سب کچھ اڈانی اور ان جیسے ارب پتیوں کے حوالے کر دیا لیکن غریبوں کو کچھ نہیں دیا۔ دوسری جانب کرناٹک میں کانگریس پارٹی نے جو بھی گارنٹیاں دی تھیں، اسے پورا کر دکھایا ہے۔ آپ کی تالیاں اس بات کا ثبوت ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔