’اگست تک ہی چلے گی مودی حکومت‘، آر جے ڈی کے 28ویں یومِ تاسیس کی تقریب میں لالو پرساد کا دعویٰ

تیجسوی یادو نے بی جے پی کو ریزرویشن مخالف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذات پر مبنی سروے ہوا اور ریزرویشن کی حد 75 فیصد کی گئی، لیکن بی جے پی نے اقتدار میں آتے ہی 75 فیصد ریزرویشن کو روکنے کی سازش کی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/RJDforIndia">@RJDforIndia</a></p></div>

تصویر@RJDforIndia

user

قومی آوازبیورو

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈران و کارکنان آج 28ویں یوم تاسیس کا جشن منا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آر جے ڈی دفتر میں ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس تقریب میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد یادو اور ان کے بیٹے تیجسوی یادو سمیت کئی سینئر لیڈران و کارکنان کی شرکت ہوئی۔ اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لالو پرساد یادو نے کہا کہ ’’ہم لوگوں نے گزشتہ 27 سالوں میں کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ پارٹی اس قدر مضبوط ہوئی ہے۔ پارٹی ہر مشکلات و مخالفین کے خلاف لڑتی رہی ہے اور تیجسوی کی قیادت میں آگے کی لڑائی جاری رہے گی۔‘‘

لالو پرساد نے اپنے خطاب میں مرکز کی مودی حکومت کے تعلق سے ایک پیشین گوئی بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’پی ایم مودی کی قیادت والی حکومت بہت کمزور ہے۔ اس سال اگست تک ہی یہ حکومت چلے گی۔ میں پارتی کے سبھی کارکنان سے تیار رہنے کی اپیل کرتا ہوں، کیونکہ انتخاب کبھی بھی ہو سکتے ہیں۔ دہلی میں مودی حکومت بہت کمزور ہے اور یہ اگست تک گر سکتی ہے۔‘‘


اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے اپنے والد کے بیان پر اتفاق ظاہر کیا اور کہا کہ مرکز کی مودی حکومت پانچ سال نہیں چلنے والی۔ ساتھ ہی انھوں نے دعویٰ کیا کہ نتیش کمار 2024 میں یا 2025 میں جب بھی اسمبلی انتخاب کرائے، بہار میں آر جے ڈی کی ہی حکومت بنے گی۔ تیجسوی یادو نے لوک سبھا انتخاب 2024 کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سبھی اگر تھوڑی اور محنت کرتے تو زیادہ سیٹیں جیتتے۔ تیجسوی یادو نے اس دوران الزام عائد کیا کہ انھیں 10 سے 12 سیٹوں پر غلط طریقے سے ہرایا گیا ہے۔

بی جے پی کو ریزرویشن مخالف قرار دیتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ ذات پر مبنی سروے اور ریزرویشن کی حد 75 فیصد کی گئی، لیکن بی جے پی نے اقتدار میں آتے ہی 75 فیصد ریزرویشن کو روکنے کی سازش کی۔ سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی نے اپنی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی آئین اور ریزرویشن مخالف ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔