مودی حکومت نے کرپٹوکرنسی سے متعلق اٹھایا سخت قدم، منی لانڈرنگ کے اصول نافذ کرنے کا فیصلہ

کرپٹوکرنسی پر منی لانڈرنگ اصول نافذ ہو جانے کے بعد سے ایڈمنسٹریشن کو ملک کی سرحدوں کے باہر ان ایسٹس کی منتقلی پر نگرانی کرنے میں مدد ملے گی۔

<div class="paragraphs"><p>کرپٹوکرنسی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کرپٹوکرنسی، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

کرپٹوکرنسی سے متعلق ایک اہم خبر سامنے آ رہی ہے۔ مرکز کی مودی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہندوستان کے منی لانڈرنگ سے جڑے قوانین اب کرپٹوکرنسی میں کاروبار کرنے پر بھی نافذ ہوں گے۔ اس سلسلے میں خبر رساں ایجنسی رائٹرس نے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی طرف سے 7 مارچ کو جاری نوٹیفکیشن میں مذکورہ جانکاری دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ورچوئل ڈیجیٹل ایسٹس اور فیاٹ کرنسی کے درمیان ایکسچینج، ورچوئل ڈیجیٹل ایسٹس کی ایک یا زیادہ فارم کے درمیان ایکسچینج اور ڈیجیٹل ایسٹس کے ٹرانسفر کو منی لانڈرنگ قوانین کے تحت لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نوٹیفکیشن میں جانکاری دی گئی ہے کہ ورچوئل ڈیجیٹل ایسٹس کو محفوظ رکھنا یا استعمال کرنا اور ورچوئل ڈیجیٹل ایسٹس کے آفر اور سیل سے متعلق مالیاتی سروسز میں شراکت داری کو بھی اس کے تحت کور کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں اب بھی کرپٹوکرنسی سے جڑے بل اور اصولوں کو طے نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ آر بی آئی نے لوگوں کو کئی بار ان کے استعمال سے متعلق محتاط رہنے کو کہا ہے۔ آر بی آئی نے کہا ہے کہ کرپٹوکرنسی پر پابندی لگانی چاہیے، کیونکہ وہ ایک فرضی اسکیم کے برابر ہے۔ کرپٹوکرنسی پر منی لانڈرنگ اصول نافذ ہو جانے کے بعد سے ایڈمنسٹریشن کو ملک کی سرحدوں کے باہر ان ایسٹس کی منتقلی پر نگرانی کرنے میں مدد ملے گی۔ رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق نریندر مودی کی قیادت میں حکومت جو جی-20 فورم کی قیادت بھی کر رہی ہے، لگاتار کرپٹوکرنسی کی وجہ سے آنے والے جوکھم سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر اتفاق قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔


کرپٹوکرنسی کیا ہے؟

واضح رہے کہ کرپٹوکرنسی کچھ الگ نہیں، بلکہ ڈیجیٹل کرنسی ہوتی ہے۔ ان ڈیجیٹل کرنسی کو کرپٹوگرافی سیکیور کرتی ہے، اس لیے ان کا نام کرپٹوکرنسی پڑا ہے۔ کرپٹوگرافی کی بات کریں تو یہ ڈاٹا کو اس طریقے سے اسٹور اور ٹرانسمیشن کرنا ہوتا ہے جس سے صرف وہ لوگ ہی اسے پڑھ سکتے ہیں، جن کے لیے اسے بنایا گیا ہے۔ کرپٹوگرافی سے ڈاٹا کو چوری سے بچایا جاتا ہے۔ اس کا استعمال یوزر آتھنٹکیشن کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔

جہاں تک کرپٹوکرنسی میں ٹرانزیکشن کا معاملہ ہے، اس کے بارے میں بھی جانکاری رکھنا ضروری ہے۔ ڈیجیٹل کرنسی کا ٹرانزیکشن والیٹ کے ذریعہ کیا جاتا ہے، جیسا کہ بینک اکاؤنٹ میں ہوتا ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں والیٹ کنٹرول میں رہتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔