حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے منریگا میں گھپلہ ہوا: پون کھیڑا

پون کھیڑا کا کہنا تھا کہ جو قواعد اس کے لئے بنائے گئے تھے انہیں بحال کیا جانا چاہئے اور ہر چھ مہینہ میں منریگا کی آڈٹ کا نظام نافذ ہونا چاہئے۔

پون کھیڑا / یو این آئی
پون کھیڑا / یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس نے کہا کہ قواعد کو نظرانداز کرنے کی مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے غریبوں کی مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی اسکیم۔منریگا میں بھی گھپلہ ہوا ہے اور حکومت اس کی وصولی کرنے میں ناکام رہی ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیڑا نے سنیچر کو یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ گھپلہ حکومت کی منریگا میں ہر چھ مہینے میں آڈٹ کرنے کی پالیسی کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو قواعد اس کے لئے بنائے گئے تھے انہیں بحال کیا جانا چاہئے اور ہر چھ مہینہ میں منریگا کی آڈٹ کا نظام نافذ ہونا چاہئے۔

پون کھیڑا نے کہا کہ ہندستانی حکومت کو دیہی ترقیات وزارت کے سوشل آڈٹ کے مطابق منریگا میں 935 کروڑ روپے کا گھپلہ ہوا ہے اور حکومت اس گھپلہ میں صرف 12.5 کروڑ روپے کی وصولی میں کامیاب ہوسکی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس میں سب سے زیادہ 245 کروڑ روپے کا گھپلہ تملناڈو میں اس وقت ہوا جب وہاں بی جے پی کی معاون اے آئی اے ڈی ایم کے کی حکومت کی تھی۔ دوسرے نمبر پر بہار ہے جبکہ تیسرے نمبر پر جھارکھنڈ ہے جہاں بی جے پی کے دور اقتدار میں یہ گھپلہ ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ منریگا میں چھ مہینہ میں آڈٹ والے اصول کو پھر سے نافذ کیا جانا چاہئے تاکہ دیہی غریبوں کے فائدہ والی اس اسکیم میں کوئی گھپلہ نہیں ہوسکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔