بی جے پی اقلیتی شعبہ نے کیا 42 ارکان پر مشتمل مجلس عاملہ کا اعلان

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے بتایا کہ قومی مجلس عاملہ میں دہلی سے اسلم خان، میثم زیدی، فہیم سیفی، فیروز انصاری، فوزیہ علوی، شاہین ہلال، جوجو جوس کو جگہ ملی ہے۔

بی جے پی / علامتی تصویر
بی جے پی / علامتی تصویر
user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا نے اقلیتی شعبہ کی قومی مجلس عاملہ کا اعلان کیا ہے۔ یہ اطلاع اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے ہفتہ کے روز دی۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے بتایا کہ قومی مجلس عاملہ میں دہلی سے اسلم خان، میثم زیدی، فہیم سیفی، فیروز انصاری، فوزیہ علوی، شاہین ہلال، جوجو جوس کو جگہ ملی ہے۔

اسی طرح گجرات سے یونس طلعت، بہار کے پرتیک ایڈون، چنڈی گڑھ سے محمد خورشید، چھتیس گڑھ سے نجمہ عظیم خان اور برناڈ جوزف، کرناٹک سے رشمی ڈوسوزا، انیس، انتھونی، مدھیہ پردیش سے جوزف جان، نور الدین بوہرہ، اتر پردیش سے منوج مسیح، فیصل صدیقی، مولانا حبیب حیدر کو قومی مجلس عاملہ میں جگہ حاصل ہوئی ہے۔


بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے اقلیتی مورچہ کی قومی مجلس عاملہ میں کل 42 افراد کو جگہ دی ہے۔ اتراکھنڈ کے غلام مصطفیٰ، تریپورہ کے بحرالاسلام، تلنگانہ سے ڈاکٹر عائشہ، تمل ناڈو سے ایم جے کلیرنس، راجستھان سے ڈاکٹر ماجد، پنجاب سے محمد صفی، اوڈیشہ کے عبد السلام بھی اقلیتی مورچہ کی قومی مجلس عاملہ میں مقام حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔