سیبی نے گوتم اڈانی کو دیا زوردار جھٹکا، ’اڈانی ولمر‘ کا آئی پی او فی الحال ملتوی
سیکورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی ویب سائٹ پر دستیاب جانکاری کے مطابق ایگرو کموڈیٹی کمپنی اڈانی ولمر کے آئی پی او کو ملتوی کے درجہ میں رکھا گیا ہے۔
معروف صنعت کار گوتم اڈانی کو مارکیٹ ریگولیٹر سیبی نے زوردار جھٹکا دیتے ہوئے اڈانی گروپ کی کمپنی ’اڈانی ولمر‘ کے انیشیل پبلک آفرنگ (آئی پی او) کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ اڈانی انٹرپرائزیز کے خلاف ایف ڈی آئی کو لے کر چل رہی جانچ جاری رہنے کے سبب سیبی نے یہ کارروائی کی ہے۔ سیکورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی ویب سائٹ پر دستیاب جانکاری کے مطابق ایگرو کموڈیٹی کمپنی اڈانی ولمر کے آئی پی او کو ملتوی کے درجہ میں رکھا گیا ہے۔ اڈانی ولمر 4500 کروڑ روپے جمع کرنے کے لیے آئی پی او لانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس کے لیے کمپنی نے حال ہی میں سیبی کے پاس درخواست دی تھی۔ اڈانی ولمر پورٹ سے لے کر انرجی تک کاروبار کرنے والی اڈانی گروپ کی سبسیڈیری کمپنی ہے۔
ہندی نیوز پورٹل ’جن ستّا‘ پر شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پورے معاملے سے واقف ایک ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈانی انٹرپرائزیز کے خلاف جانچ زیر التوا ہونے کے سبب سیبی نے اڈانی ولمر کے آئی پی او پر روک لگائی ہے۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ اڈانی ولمر میں اڈانی انٹرپرائزیز کی 50 فیصد حصہ داری سنگاپور کی کمپنی ولمر کے پاس ہے۔ اڈانی ولمر اڈانی گروپ اور ولمک کی مشترکہ کمپنی ہے۔
شائع رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پالیسی کے مطابق اگر کسی کمپنی کے خلاف سیبی کا کوئی محکمہ جانچ کر رہا ہے اور اس سے متعلق کوئی دیگر اینٹیٹی آئی پی او کے لیے درخواست کرتی ہے تو اسے 90 دنوں تک منظوری نہیں ملے گی۔ اس میں 45 دن کی تاخیر مزید ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف اڈانی گروپ کا کہنا ہے کہ انھیں اس سلسلے میں سیبی کی جانب سے کوئی رسمی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اڈانی گروپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کا ایف ڈی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس ایشو کو بر بار اٹھایا جا رہا ہے اور اس کے ذریعہ ایک بار پھر سرمایہ کار طبقہ کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔