متھن چکرورتی کودادا صاحب پھالکے، رشبھ شیٹی بہترین اداکار

نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں مختلف زبانوں میں تیار ہونے والی بہترین ہندوستانی فلموں کو صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

70 ویں قومی فلم ایوارڈ کی تقریب میں بالی ووڈ کے معروف اداکار متھن چکرورتی کو سنیما کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈدیا گیا جبکہ کنڑ فلموں کے سپر اسٹار رشبھ شیٹی کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں مختلف زبانوں میں تیار ہونے والی بہترین ہندوستانی فلموں کو صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔ بہترین فلم سے لے کر بہترین اداکار و اداکارہ تک کئی کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔ 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز یکم جنوری سے 31 دسمبر 2022 تک سنسر بورڈ سے تصدیق شدہ فلموں کو دیے گئے ہیں۔


متھن چکرورتی کو 70 ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ کنڑ فلموں کے سپر اسٹار رشبھ شیٹی نے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ انہیں ان کی فلم 'کنتارا' کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے۔ ملیالم زبان کی فلم 'آٹم' نے بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ جیتا، جب کہ بہترین اداکارہ کا اعزاز نتھیا مینن اور مانسی پاریکھ نے شیئر کیا۔ تروچترابلم میں نتھیا مینن اور کچھ ایکسپریس کے لیے مانسی پاریکھ نے ایوارڈ جیتا۔ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ سورج بڑجاتیا کو فلم اونچائی کے لیے دیا گیا۔ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ نینا گپتا کو فلم اُونچائی کے لیے ہی دیا گیا۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ پون ملہوترا کو فلم فوجا کے لیے دیا گیا۔ کنتارا کو مکمل تفریح ​​فراہم کرنے والی بہترین فیچر فلم قرار دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔