مشن گگن یان: اِسرو کی زوردار چھلانگ، پہلے انسانی خلائی مشن کے لیے ’ایس ایم پی ایس‘ کا کامیاب تجربہ

گگن یان سروس ماڈیول پروپلشن سسٹم کو لیکوئڈ پروپلشن سسٹم سنٹر (ایل پی ایس سی) کی طرف سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے، مشن گگن یان میں تین اراکین کی ایک ٹیم کو خلاء میں بھیجا جائے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

چندریان-3 کی کامیاب لانچنگ کے بعد اِسرو (انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن) نے ہندوستان کے پہلے خلائی انسانی مشن ’گگن یان-1‘ سے متعلق بھی اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اِسرو نے گگن یان سروس ماڈیول پروپلشن سسٹم (ایس ایم پی ایس) کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ مہندرگری میں اِسرو پروپلشن کمپلیکس (آئی پی آر سی) میں منعقد کیا گیا تھا۔

اِسرو نے جمعرات (20 جولائی) کو اس سلسلے میں ایک ٹوئٹ کیا اور بتایا کہ آئی پی آر سی، مہندرگری میں گگن یان سروس ماڈیول پروپلشن سسٹم (ایس ایم پی ایس) کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا گیا، جو آربیٹل ماڈیول کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ خلاء میں ملک کا پہلا انسانی مشن گگن یان اسی سال لانچ کیا جا سکتا ہے جسے لے کر ہر سطح پر تجربات کیے جا رہے ہیں۔


اِسرو نے اس سلسلے میں مزید جانکاری دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ہاٹ ٹیسٹ ایس ایم پی ایس کے آخری کنفگریشن میں منعقد کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ کے دوران انجینئرس نے 440 این کے تھرسٹ کے ساتھ پانچ لیکوئڈ اپوجی موٹر (ایل اے ایم) انجن اور 100 این کے تھرسٹ کے ساتھ سولر ریکشن کنٹرول سسٹم (آر سی ایس) تھرسٹرس چلائے۔ اِسرو کا کہنا ہے کہ ہاٹ ٹیسٹنگ 250 سیکنڈ تک چلی اور اس میں ٹیسٹنگ پروفائل پر عمل کرتے ہوئے آر سی ایس تھرسٹرس کے ساتھ ساتھ ایل اے ایم انجنوں کو مستقل موڈ میں فائر کرنا شامل تھا۔ گگن یان سروس ماڈیول پروپلشن سسٹم کو لیکوئڈ پروپلشن سسٹم سنٹر (ایل پی ایس سی) کی طرف سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ مشن گگن یان میں تین اراکین کی ایک ٹیم کو خلاء میں بھیجا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔