مہاراشٹرا میں وزراء کو قلمدان تقسیم، واحد مسلم وزیر عبدالستار کو ملی زراعت کی وزارت

ایکناتھ شندے جنہوں نے 9 اگست کو 18 وزراء کو شامل کرکے اپنی دو رکنی کابینہ میں توسیع کی تھی، انہوں نے دیگر محکموں کے علاوہ عوامی منصوبے اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کو بھی اپنے پاس رکھا۔

ایکناتھ شندے اور دیویندر فڈنویس
ایکناتھ شندے اور دیویندر فڈنویس
user

یو این آئی

ممبئی: مہاراشٹرا کابینہ میں توسیع کے چند دن بعد آج بروز اتوار، وزراء کو محکمے تفویض کیے گئے، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے وزارات شہری ترقی کی وزارت اپنے لئے تقویص کی ہے، جبکہ ان کے نائب دیویندر فڈنویس کو وزراعت داخلہ کی ذمہ داری کے علاوہ مالیات، آبی وسائل، ہاؤسنگ اور بجلی کے محکمے بھی دیئے گئے ہیں اسی طرح سے باغی شیوسینا اور بی جے پی قیادت والی حکومت نے واحد مسلم وزیر عبدالستار شیخ کو محکمہ زراعت کی وزارت دی ہے، لیکن وزارت اقلیتی بہبود کے تعلق سے ابتک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ایکناتھ شندے، جنہوں نے 9 اگست کو 18 وزراء کو شامل کرکے اپنی دو رکنی کابینہ میں توسیع کی تھی انہوں نے دیگر محکموں کے علاوہ عوامی منصوبے اور ٹرانسپورٹ کے محکموں کو بھی اپنے پاس رکھا۔ وزیراعلی کے دفتر (سی ایم او) سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے وزیر رادھا کرشنا ویکھے پاٹل ریاست میں شیوسینا-بی جے پی کی نئی حکومت میں نئے وزیر محصول ہوں گے۔


بی جے پی کے وزیر سدھیر منگنٹیوار کو وزارت جنگلات کا قلمدان ملا، جسے وہ پہلے ہی سنبھال چکے تھے۔ سابق ریاستی بی جے پی صدر چندرکانت پاٹل اعلی اور تکنیکی تعلیم کے نئے وزیر کی ذمہ داری دی گئی ہے اس کے ہمراہ پاٹل کو پارلیمانی امور کا بھی قلمدان دیا گیا ہے۔ دیپک کیسرکر اسکولی تعلیم کا قلمدان دیا گیا ہے، جب کہ عبدالستار شیخ کو زراعت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں نئے وزراء کی حلف برداری اور ادھو ٹھاکرے کے استعفیٰ کے بعد شندے اور فڈنویس کی حلف برداری کے درمیان 40 دن کا عرصہ لگا تھا۔ قلمدان کی تقسیم کچھ اس طرح سے عمل میں آئی ہے۔

  • رادھا کرشنا ویکھے پاٹل- محصول اور دودھ ڈیری

  • سدھیر منگنتیوار- جنگلات، ثقافتی امور، اور مچھلی پالن

  • چندرکانت پاٹل- اعلیٰ اور تکنیکی تعلیم، ٹیکسٹائل انڈسٹری اور پارلیمانی امور

  • ڈاکٹر وجے کمار گاؤت- قبائلی ترقی

  • گریش مہاجن- گاؤں کی ترقی اور پنچایتی راج، طبی تعلیم، کھیل اور نوجوانوں کی بہبود

  • گلاب راؤ پاٹل- پانی کی فراہمی اور محکمہ صفائی

  • دادا بھوسے- بندرگاہیں اور کانکنی

  • سنجے راٹھور- فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن

  • سریش کھڈے- کارکن

  • سندیپ بھومرے- روزگار کی گارنٹی اسکیم اور باغبانی


  • اودئے سامنت- انڑسٹری

  • پروفیسر تانا جی ساونت- صحت عامہ اور خاندانی بہبود

  • رویندر چوان- پبلک ورکس (عوامی اداروں کو چھوڑ کر)، خوراک اور سول سپلائیز اور صارفین کا تحفظ

  • عبدالستار شیخ۔ زراعت

  • دیپک کیسرکر- اسکول کی تعلیم اور مراٹھی زبان

  • اتل سیو- تعاون، دیگر پسماندہ اور بہوجن بہبود

  • شمبھو راج دیسائی- اسٹیٹ ایکسائز

  • منگل پربھات لوڈھا- سیاحت، ہنر مندی اور کاروباری، خواتین اور بچوں کی ترقی

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔