محکمہ موسمیات کی کیرالہ سے یوپی-بہار اور دہلی تک بارشوں کی پیش گوئی

دہلی کے کئی حصوں میں پیر کی صبح بارش ہوئی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ دہلی میں منگل کو بھی ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>دہلی میں بارش / آئی اے این ایس</p></div>

دہلی میں بارش / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: پہاڑوں سے لے کر میدانی علاقوں تک کہیں موسلادھار بارش اور دیگر مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ ساتھ مرطوب موسم بھی لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی مہاراشٹر، گجرات سمیت مغربی اور جنوبی ہندوستان میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی اور اس کے آس پاس ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

موسم کی پیشین گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ کے مطابق، آج یعنی 16 جولائی کو کونکن، گوا اور ساحلی کرناٹک میں کچھ مقامات پر بہت زیادہ بارش کے ساتھ درمیانے درجے سے بھاری بارش کا امکان ہے۔

کیرالہ، ودربھ، مراٹھواڑہ، جنوبی چھتیس گڑھ، جنوبی مدھیہ پردیش، گجرات، تلنگانہ کے کچھ حصوں، شمالی داخلہ کرناٹک اور شمال مشرقی ہندوستان میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ سکم، شمال مشرقی ہندوستان، جنوبی داخلہ کرناٹک، لکشدیپ، انڈمان اور نکوبار جزائر، اتراکھنڈ، اتر پردیش، بہار، جھارکھنڈ اور راجستھان کے کچھ حصوں میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔


اس کے ساتھ ہی لداخ، جموں و کشمیر، گنگا مغربی بنگال، رائلسیما، تمل ناڈو، دہلی، پنجاب اور ہریانہ میں آج اور منگل کو ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

ملک کی راجدھانی دہلی کی بات کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے منگل کو مطلع عام طور پر ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب 36 اور 25 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پیر کی صبح دہلی کے کئی حصوں میں بارش ہوئی اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔