’دَم ہے تو تاج محل اور لال قلعہ کو مندر بنا کر دکھائیں‘، بی جے پی کو محبوبہ مفتی کا چیلنج

محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بی جے پی لوگوں کو ملازمتیں نہیں دلا پا رہی ہے، مہنگائی پر قابو نہیں کر پا رہی ہے، اور ملک کی ملکیت کو لگاتار فروخت کر رہی ہے۔

محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
محبوبہ مفتی، تصویر قومی آواز/ویپن
user

قومی آواز بیورو

گیان واپی مسجد کے بعد تاج محل کے سروے کا مطالبہ بھی ہندوتوا بریگیڈ کی طرف سے زور پکڑ رہا ہے۔ تاج محل کے 22 بند کمروں کو کھولنے کے لیے ایک عرضی بھی عدالت میں داخل کر دی گئی ہے۔ اس درمیان جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی چیئرمین محبوبہ مفتی نے ملک کے موجودہ ماحول پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بی جے پی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’اگر دم ہے تو تاج محل اور لال قلعہ کو مندر بنا کر دکھائیں۔ پھر دیکھتے ہیں کتنے لوگ ہندوستان میں انھیں دیکھنے آئیں گے۔‘‘

محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بی جے پی لوگوں کو ملازمتیں نہیں دلا پا رہی ہے، مہنگائی پر قابو نہیں کر پا رہی ہے، اور ملک کی ملکیت کو لگاتار فروخت کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارا ملک آج بنگلہ دیش، پاکستان اور نیپال سے بھی پیچھے جا چکا ہے۔ لیکن ان لوگوں کو اس بات کی کوئی فکر نہیں ہے۔ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ’’لوگوں کو مسلمانوں کے پیچھے لگایا جا رہا ہے۔ اس میں مسجدوں سے لے کر تاج محل تک شامل ہے۔ ملک کا پیسہ لوٹ کر بھاگنے والوں کو واپس لانے کی جگہ یہ لوگ مغل دور میں بنائی گئی ملکیتوں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔