محبوبہ مفتی نے حزب اللہ چیف حسن نصراللہ کو ’شہید‘ قرار دیا، 29 ستمبر کے اپنے سبھی پروگرام کئے منسوخ

ہفتہ کے روز اسرائیلی فوج نے حزب اللہ چیف حسن نصراللہ کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا، بعد ازاں حزب اللہ نے بھی ان کی موت سے متعلق تصدیق کر دی۔

محبوبہ مفتی / یو این آئی
محبوبہ مفتی / یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

حزب اللہ چیف سید حسن نصراللہ کی موت سے متعلق اسرائیلی فوج کا دعویٰ سچ ثابت ہوا ہے۔ حزب اللہ نے بھی نصراللہ کے انتقال کی خبر پر مہر لگا دی ہے۔ اب پی ڈی پی چیف محبوبہ مفتی کا ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے کہا ہے کہ وہ نصراللہ کو شہید کا درجہ دیتی ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’لبنان اور غزہ کے شہیدوں، خصوصاً حسن نصراللہ کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے لیے میں کل (اتوار) کے اپنے پروگرام کو رد کر رہی ہوں۔ ہم اس غم اور مشکل وقت میں فلسطین و لبنان کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ جمعہ کی دیر شب اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے بیروت واقع حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر ایئر اسٹرائک کیا تھا اور پھر ہفتہ کی صبح دعویٰ کیا کہ حزب اللہ چیف نصراللہ اس حملہ میں ہلاک ہو گیا۔ بعد ازاں حزب اللہ نے بھی نصراللہ کی موت سے متعلق تصدیق کر دی۔ نصراللہ 1992 سے حزب اللہ کے چیف عہدہ پر فائز تھے۔ وہ لبنان کی مضبوط سیاسی و فوجی طاقت کی شکل میں جانے جاتے تھے۔ انھیں نہ صرف لبنان بلکہ مغربی ایشیا کے بااثر لوگوں میں سے ایک تصور کیا جاتا تھا۔


لبنان میں حزب اللہ چیف نصراللہ کے قتل کے خلاف ہفتہ کے روز کئی علاقوں میں اسرائیل مخالف مظاہرے ہوئے۔ مقامی افسران نے بتایا کہ شہر کے حسن آباد، ریناواری، سیداقدل، میر بیہری اور عائشہ باغ علاقوں میں بڑی تعداد میں لوگ سیاہ پرچم لے کر سڑکوں پر اتر آئے، جن میں بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے اسرائیل مخالف اور امریکہ مخالف نعرے بلند کیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔