’دنیا کو نصراللہ اب نہیں ڈرا پائے گا‘، اسرائیل ڈیفنس فورس نے حزب اللہ چیف حسن نصراللہ کی ہلاکت کا کیا دعویٰ

آئی ڈی ایف نے بیان جاری کر کہا کہ نصراللہ کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کے دیگر کمانڈر بھی مارے گئے، نصراللہ کو تب نشانہ بنایا گیا جب وہ بیروت کے داہیہ میں حزب اللہ ہیڈکوارٹر میں موجود تھا۔

<div class="paragraphs"><p>حسن نصراللہ، تصویر  ٹی وی گریب</p></div>

حسن نصراللہ، تصویر ٹی وی گریب

user

قومی آوازبیورو

اسرائیل ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے جمعہ کی دیر شب بیروت واقع حزب اللہ ہیڈکوارٹر پر شدید حملہ کیا تھا جس میں حزب اللہ کے کئی سرکردہ لیڈران کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ اب آئی ڈی ایف نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملہ میں حزب اللہ چیف حسن نصراللہ کی موت واقع ہو گئی ہے۔ آئی ڈی ایف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ہفتہ (28 ستمبر) کے روز ایک پوسٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’دنیا کو نصراللہ اب نہیں ڈرا پائے گا۔‘‘

نصراللہ کے مبینہ قتل کے بعد اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل حلیوی نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے اسرائیل اور اس کے شہریوں کو دھمکانے کی کوشش کی تو اس کا انجام بھگتنا پڑے گا۔ انھوں نے واضح لفظوں مین کہا کہ ’’ٹول باکس میں ٹول کا خاتمہ نہیں ہے۔ کہنے کا مطلب صاف ہے کہ اسرائیل کے شہریوں کو جو دھمکائے گا ہم ان تک کسی بھی طرح پہنچ جائیں گے۔‘‘


حزب اللہ ہیڈکوارٹر پر گزشتہ شب کیے گئے حملہ سے متعلق آئی ڈی ایف نے جو تازہ بیان جاری کیا ہے اس میں کہا ہے کہ نصراللہ کے ساتھ ساتھ حزب اللہ کے دیگر کمانڈر بھی ہلاک ہو گئے ہیں۔ نصراللہ کو تب نشانہ بنایا گیا جب وہ بیروت کے داہیہ میں حزب اللہ ہیڈکوارٹر میں موجود تھا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ داہیا میں حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر انڈرگراؤنڈ ہے۔ حملہ تب کیا گیا جب حزب اللہ چیف اپنے دفتر میں تھے اور اسرائیلی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ اسرائیل نے رات بھر بنکر بسٹر بم سے لبنان میں تباہی مچائی۔

دی گئی جانکاری کے مطابق حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر 60 بنکر راکیٹ داغے گئے۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے کئی دیگر ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اس شدید حملے میں حزب اللہ کا ہیڈکوارٹر پوری طرح سے تباہ ہو گیا۔ حزب اللہ ہیڈکوارٹر میں موجود کوئی بھی شخص نہیں بچا۔ جو بھی اندر تھا سبھی مارے گئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔