خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وجے چوک سے میگا واکتھون

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی ریلیاں ملک بھر میں منعقد کی گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این آئی</p></div>

تصویر یو این آئی

user

یو این آئی

نئی دہلی: صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اتوار کو قومی دارالحکومت میں کرتویہ پتھ پر وجے چوک سے ایک میگا واکتھون پروگرام 'واک فار ہیلتھ' کا انعقاد کیا، جس میں خواتین اور نوجوانوں نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے بتایا کہ جسمانی اور ذہنی صحت کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کی ریلیاں ملک بھر میں منعقد کی گئی ہیں۔

رکزی وزارت نے بتایا کہ جسمانی اور ذہنی صحت اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں ایک سائیکلنگ پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ 'سوستھ مہیلا سوستھ بھارت' کے تحت سائکلوتھون نام کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس سائیکلتھون میں عوام کو شرکت کے لیے راغب کرنے کے لیے ضلعی صحت انتظامیہ نے تمام انتظامات کیے ہیں۔


ضلع ہیڈکوارٹر میں سائیکلنگ پروگرام کی تکمیل کے لیے، جسمانی فٹنس اور تندرستی کو فروغ دینے کے لیے دہلی میں ایک اور پروگرام 'واک فار ہیلتھ' کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ پروگرام وجے چوک سے کرتویہ پتھ سے شروع ہوکر انڈیا گیٹ سے ہوتا ہوا نرمان بھون پہنچا۔ وزارت کے سینئر افسران، ڈاکٹروں، نرسوں اور مرکزی سرکاری اسپتالوں یعنی صفدر جنگ اسپتال، رام منوہر لوہیا (آر ایم ایل) اسپتال اور لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج کے عملے نے بھی واکتھون میں حصہ لیا۔ اس تقریب میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔