باغیوں کی واپسی کے لیے ماتوشری کے دروازے کھلے ہیں: آدتیہ ٹھاکرے

آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ وہ شیو سمواد یاترا میں سابق وزیر اعلیٰ ٹھاکرے اور شیو سینا کے تئیں اپنے پیار کا اظہار کرنے والے لوگوں سے آشیرواد لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کر رہے تھے۔

سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے
سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے
user

یو این آئی

اورنگ آباد: یوا سینا کے سربراہ اور سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے ہفتہ کو کہا کہ شیوسینا کے باغیوں کے لئے ماتوشری کے دروازے کھلے ہیں جو سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ساتھ آنا چاہتے ہیں۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ ’’ٹھاکرے کی شیو سمواد یاترا کا آج دوسرا دن ہے۔" سابق وزیر نے یہ بات پٹھن تعلقہ میں واقع بڈکن روانگی سے قبل میڈیا سے کہی۔ پٹھن باغی ایم ایل اے اور سابق وزیر سندیپن بھومرے کا اسمبلی حلقہ ہے۔ بعد میں انہوں نے گنگاپور ضلع میں پارٹی ممبران سے بات چیت کی۔

آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ وہ شیو سمواد یاترا میں سابق وزیر اعلیٰ ٹھاکرے اور شیو سینا کے تئیں اپنے پیار کا اظہار کرنے والے لوگوں سے آشیرواد لینے کے لیے مختلف مقامات کا دورہ کر رہے تھے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا کہ "ہماری پارٹی میں حالیہ ترقی کے بعد بھی ادھو ٹھاکرے کی ایمانداری کا فائدہ اٹھا کر یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سیاست میں ایماندار شخص کی کوئی جگہ نہیں ہے۔


آدتیہ ٹھاکرے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے دورے کے دوران پچھلے دو دنوں میں بہت سے لوگوں نے ان کا راستوں پر خیر مقدم کیا ہے اور لوگوں نے ایکناتھ شنڈے کے باغی تیور کے بعد ریاست میں جو کچھ ہوا اس پر ناخوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ اپنے موجودہ عہدے سے استعفیٰ دے دیں اور عوام کے نئے مینڈیٹ کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام انہیں مینڈیٹ دیتے ہیں تو ہم اسے بخوشی قبول کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔