دہلی کے گاندھی نگر میں زبردست آتشزدگی، ایک شخص کی جھلس کر موت

پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت شاہنواز کے طور پر ہوئی ہے۔ راجدھانی کے گاندھی نگر ٹیکسٹائل مارکیٹ میں کل شام ایک دکان میں زبردست آگ لگ گئی، جس میں دکان کے اندر آگ کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہوگئی۔

دہلی میں آتشزدگی / ویڈیو گریب
دہلی میں آتشزدگی / ویڈیو گریب
user

یو این آئی

نئی دہلی: دہلی فائر سروس (ڈی ایف ایس) کو بدھ کی شام قومی دارالحکومت میں ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل مارکیٹ کے گاندھی نگر علاقے میں لگی زبردست آگ میں ایک نوجوان کی جلی ہوئی لاش ملی۔ پولیس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت شاہنواز (19) کے طور پر کی گئی ہے۔ راجدھانی کے گاندھی نگر ٹیکسٹائل مارکیٹ میں کل شام ایک دکان میں زبردست آگ لگ گئی، جس میں دکان کے اندر آگ کی زد میں آکر ایک شخص کی موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں نہرو گلی میں دکان کے ایک ملازم نے بتایا کہ کل شام دکان بند کرنے کے بعد وہ چار دیگر لوگوں کے ساتھ چلا گیا۔ پانچ منٹ بعد جب وہ واپس آئے تو دکان سے دھواں نکل رہا تھا۔


اسی دوران ایک ملازم کو اپنے بھائی شاہنواز کے دکان کے اندر پھنسے ہونے کا پتہ چلا جس کے بعد اس نے گھر کے مالک کو اطلاع دی اور جب تک وہاں موجود لوگ دکان کا شٹر توڑ کر اندر گئے اس وقت تک شاہنواز بری طرح جھلس چکا تھا۔ آج صبح ڈی ایف ایس کو جلی ہوئی لاش ملی۔ گاندھی نگر علاقہ میں زبردست آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کل 35 فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور 150 سے زیادہ فائر فائٹرز نے کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔