اتر پردیش: پریاگ راج میں اجتماعی قتل، ایک ہی خاندان کے 5 افراد کا گلا کاٹ کر کیا قتل

مجرموں نے اجتماعی قتل کے بعد لاشوں کو جلانے کے لیے گھر کو آگ لگا دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ فی الحال پولس معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہے۔

قتل کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس
قتل کی علامتی تصویر، آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

اتر پردیش کے پریاگ راج میں ہوئے اجتماعی قتل نے آس پاس کے علاقے میں لوگوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ تھانہ تھروائی کے کھیوراج پور گاؤں میں مجرموں نے ایک ہی خاندان کے 5 لوگوں کا بے دردی سے قتل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جمعہ کی آدھی رات کے بعد مجرموں نے گھر میں گھس کر خاندان کے پانچ افراد کے دھار دار ہتھیار سے گلے کاٹ ڈالے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت مجرموں نے واردات کو انجام دیا اس وقت گھر کے سبھی لوگ سو رہے تھے۔

یہی نہیں اجتماعی قتل کو انجام دینے کے بعد مجرموں نے لاشوں کو جلانے کے لیے گھر کو آگ لگا دی۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ گھر میں لاشوں کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ فی الحال پولیس معاملے کی ہر پہلو سے جانچ کر رہی ہے۔


اس سے پہلے 16 اپریل کو بھی پریاگ راج میں اجتماعی قتل ہوا تھا۔ گھر سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ واقعہ نواب گنج تھانہ علاقہ کے کھگل پور گاؤں میں پیش آیا۔ بیوی اور 3 بیٹیوں کو تیز دھار ہتھیاروں سے قتل کر دیا گیا تھا۔ جبکہ شوہر کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی ملی۔ گھر کے دروازے پر خون آلود ہتھیار بھی ملا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔