جہانگیر پوری معاملہ پر بولے ٹکیت، جن افسران کے دور میں تجاوزات ہوئیں ان کے خلاف کارروائی ہو
کسان رہنما راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ ملک کے آئین کو الماری میں بند کر دیا گیا ہے اور ایک دن صرف ٹریکٹر ہی بلڈوزر کا مقابلہ کرے گا۔
فرقہ وارانہ سیاست اپنے عروج پر ہے اور اس میں بلڈوزر اور ای ڈی کے استعمال کی خبریں بھی عام ہیں ایسے میں کسان رہنما راکیش ٹکیت نے ایک بڑا بیان دیا ہے ۔ انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیر پوری جیسے واقعات سے ملک کی شبیہ عالمی پیمانہ پر متاثر ہوئی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان چودھری راکیش ٹکیت نے کہا کہ اگر کسانوں کو 10 سال پرانے ٹریکٹروں کو روکنا پڑا تو وہ سڑکوں پر آئیں گے۔ ٹریکٹر بلڈوزر کے سامنے کھڑا ہوگا۔ کسانوں نے دہلی میں چار لاکھ ٹریکٹر جمع کرکے حکومت کو طاقت دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن افسران کے دور میں غیر قانونی تعمیرات یا تجاوزات ہوئی ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
کلکٹریٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بی کے یو کے ترجمان نے کہا کہ آج آئین الماری میں بند ہو چکا ہے۔ جہانگیرپوری جیسے معاملات نے بین الاقوامی سطح پر ملک کی شبیہ کو داغدار کیا ہے۔ کسی ایک کمیونٹی کو اس طرح نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ حکومت کو بے روزگاری، مہنگائی اور ترقی جیسے مسائل پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔