اسٹاک مارکیٹ میں پھر آیا طوفان، سینسیکس کھلتے ہی 700 پوائنٹس پھسل گیا

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے بہت ہلچل رہی تھی جبکہ ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی بازار میں کہرام مچ گیا ہے۔ کھلتے ہی سینسیکس 700 پوائنٹس سے زیادہ پھسل گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اسٹاک مارکیٹ میں ہفتے کے پہلے روز ایک بار پھر طوفان دیکھا گیا۔ ملک میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے، وہیں دوسری جانب بازار کھلتے ہی بامبے اسٹاک ایکسچینج  کےسینسیکس میں 700 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔ گزشتہ ہفتے بھی بازار میں بہت ہنگامہ رہا۔

پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز سرخ رنگ سے کمی کے ساتھ ہوا۔ بی ایس ای سینسیکس 239.16 پوائنٹس گر کر 72,425.31 پر کھلا، جمعہ کو، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن، یہ 72،664.47 پر بند ہوا تھا۔ یہ گراوٹ ٹریڈنگ کے صرف 5 منٹ میں تیز ہو گئی، خبر لکھنے کے وقت تک، صبح 9.50 بجے، بی ایس ای سینسیکس 743.60 پوائنٹس یا 1.02 فیصد کی کمی کے ساتھ 71,921.87 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔


سینسیکس کی طرح حصص بازار کا دوسرا انڈیکس نفٹی (Nifty50) بھی 100 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔ اس نے 21,996.50 کی سطح پر تجارت شروع کی، جو 22,055 کی گزشتہ بند سطح سے 58.70 پوائنٹس کی کمی سے اور  آخری وقت تک 222.90 پوائنٹس یا 1.01 فیصد کی کمی کے ساتھ 21,832.30 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی 1472 حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جب کہ 1026 حصص کی قیمتوں میں سرخی شروع ہوئی۔ 183 حصص تھے جن کی پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔بامبے اسٹاک ایکسچینج کی 30 کمپنیوں میں سے 27 کمپنیوں کے حصص میں گراوٹ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔