ملک میں مذہبی منافرت کی سیاست پنپ رہی ہے :غلام نبی آزاد

غلام نبی آزاد کا کہنا تھاکہ سبھی سیاسی پارٹیاں حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ تو کر رہی ہیں لیکن لوگوں کے اہم مسائل حل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

پروگریسیو آزاد پارٹی کے سربراہ غلام نبی آزاد نے اتوار کے روز  یعنی کل کہا کہ ملک میں مذہبی منافرت اور دیگر غیر ضروری معاملات کی سیاست پنپ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ لوگوں کے مسائل پر کوئی بھی سیاسی پارٹی بات نہیں کرتی بلکہ غیر ضروری مسائل ابھارے جارہے ہیں ۔

غالم نبی آزاد نےان باتوں کا اظہار کولگام میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جس طرح سے ملک میں سیاسی پارٹیوں کی جانب سے الیکشن کے دوران غیر ضروری بیانات دئے جارہے ہیں اس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی پارٹیوں کو مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر اہم مسائل پر بات کرنی چاہئے ۔


غلام نبی آزاد کا کہنا تھاکہ سبھی سیاسی پارٹیاں حکومت تشکیل دینے کا دعویٰ تو کر رہی ہیں لیکن لوگوں کے اہم مسائل حل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ۔انہوں نے کہاکہ تعمیر وترقی کے بجائے مذہب پر زیادہ زور دیا جارہا ہے اور یہ سیاست اچھی نہیں ہے۔جموں وکشمیر میں اسمبلی چناو کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں غلام نبی آزاد نے کہاکہ اسمبلی چناو کے بعد جموں وکشمیر میں بدلاو آئے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔