کولکاتا کارپوریشن کے میئر کی حلف برداری کی تقریب میں شریک کئی لیڈران کورونا سے متاثر
فرہاد حکیم نے اپنی جانچ کرائی ہے اور خاندان کے دیگر افراد کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے، اس کے علاوہ تقریب حلف برداری میں شامل تمام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی صحت پر نظر رکھیں۔
کولکاتا: کولکتا کارپوریشن میں میئر اور نائب میئر کی حلف برداری تقریب کے شرکا و ترنمول لیڈر دیباشیس باسو کے علاوہ ممبر اسمبلی تاپس رائے اور کونسلر سادھنا باسو میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ لیڈران پیر کو کلکتہ میونسپل کارپوریشن میں میئر فرہاد حکیم اور دیگر ارکان کی حلف برداری تقریب میں شریک تھے۔
سادھنا کلکتہ کے نمبر چار بورو کی چیئرمین ہیں۔ اس کے علاوہ میونسپل کارپوریشن میں میئر کے دفتر میں ڈیٹا انٹری کا کام کرنے والا ایک کارکن بھی کورونا سے متاثر ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر انفیکشن کا خطرہ ہے۔
فرہاد حکیم کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے اپنی جانچ کرائی ہے اور خاندان کے دیگر افراد کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ تقریب حلف برداری میں شامل تمام لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی صحت پر نظر رکھیں۔
دوسری طرف، ماہرین صحت نے کلکتہ میں بڑے پیمانے پر انفیکشن کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کلکتہ میں پانچ افراد اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ جینوم کی ٹسٹ کے لیے 107 افراد کے نمونے بھیجے گئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔