منیش تیواری نے راجیہ سبھا میں مرکز کے زیر انتظام ریاست کی نمائندگی کا کیا مطالبہ

ایک بیان میں منیش تیواری نے بتایا کہ انھوں نے لوک سبھا میں ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے اس بل کو سرکاری بل کے طور پر پیش کئے جانے کی اپیل کی ہے۔

منیش تیواری، تصویر آئی اے این ایس
منیش تیواری، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چنڈی گڑھ: پنجاب کی آنند پور صاحب لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے قومی ترجمان منیش تیواری نے راجیہ سبھا میں چنڈی گڑھ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے کی نمائندگی مانگی ہے۔ ایک بیان میں آج انہوں نے اس سلسلے میں لوک سبھا میں ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے اس بل کو سرکاری بل کے طور پر پیش کئے جانے کی اپیل کی ہے، جو ایک مرکز کے زیرانتظام ریاست کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں نمائندگی سے متعلق ہے۔ آئین کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو نمائندگی دیتا ہے۔

منیش تیواری نے تجویز پیش کی کہ چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن سے راجیہ سبھا کے اراکین کو منتخب کرنے کے لیے ایک الیکٹورل کالج قائم کر سکتا ہے، جیسا کہ دہلی میٹروپولیٹن کونسل 1966 سے 1990 تک دہلی سے تین نمائندوں کو منتخب کرنے کے لیے الیکٹورل کالج کے طور پر کام کرتی تھی۔


کانگریس لیڈر نے بتایا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں پڈوچیری اور جموں و کشمیر کو راجیہ سبھا میں نمائندگی ملی ہے۔ جبکہ چنڈی گڑھ، لداخ، دادر اور نگر حویلی، دمن اور دیو، انڈمان اور نکوبار جزائر، لکش و دیپ کو نمائندگی ملنا باقی ہے۔ انہوں نے راجیہ سبھا میں خاص طور پر چنڈی گڑھ کو نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔