اسمبلی انتخابات تک مجھے جیل میں رکھنے کی بی جے پی کی 'سازش' ناکام:منیش سسودیا

منیش سسودیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ دہلی اسمبلی انتخابات تک انہیں جیل میں رکھنے کی بی جے پی کی سازش ناکام ہوگئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دہلی شراب گھوٹالہ کیس میں ضمانت پر جیل سے باہر رہنے والے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما منیش سسودیا نے بی جے پی پر حملہ جاری رکھا ہوا ہے۔ منیش سسودیا نے اپنی پد یاترا مہم کے ایک حصہ کے طور پر  کل یعنی 17 اگست کو پٹپڑ گنج اسمبلی حلقہ کے لوگوں سے ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ بھگوان ہنومان کی مہربانی سے دہلی اسمبلی انتخابات تک انہیں جیل میں رکھنے کی بھارتیہ جنتا پارٹی  کی 'سازش' ناکام ہو گئی۔ کسی پارٹی رہنما  کا نام لیے بغیر دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مرکزی حکومت کی ایجنسیوں نے ان کے اور کیجریوال کے خلاف ایسے کیس درج کیے ہیں، جو دہشت گردوں اور منشیات کے اسمگلروں کے خلاف درج ہیں۔


ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سسودیا نے کہا، "میں 17 ماہ بعد پٹپڑ گنج کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے درمیان آیا ہوں، انہوں نے (بی جے پی) کسی نہ کسی طرح دہلی اسمبلی انتخابات تک مجھے فرضی مقدمات میں جیل میں رکھنے کی کوشش کی، لیکن بجرنگ بلی اور بجرنگ بلی کے آشیرواد کی وجہ سے ان کی تمام سازشیں ناکام ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال بھی جیل سے باہر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے منیش سسودیا کی ’پد یاترا‘ جمعہ کو گریٹر کیلاش حلقہ سے شروع ہوئی تھی۔ عاپ کے سینئر رہنما  انتخابی مہم کے دوران دہلی کے تمام 70 اسمبلی حلقوں کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے سڑکوں پر چل کر مقامی دکانداروں اور رکشہ چلانے والوں سے بات کی اور ان کی رائے لی۔ اس دوران لوگوں نے منیش سسودیا کا ہار پہنا کر استقبال کیا اور کچھ خواتین نے انہیں راکھی بھی باندھی۔ سسودیا نے لوگوں کی خیریت دریافت کی اور ان سے کہا کہ اگر انہیں کوئی پریشانی ہو تو ان سے رابطہ کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔