منی پور کئی سال سے اپنے وزیر اعظم کا انتظار کر رہا ہے: منوج جھا

منوج جھا نے کہا کہ راہل گاندھی تیسری بار منی پور جا رہے ہیں، جبکہ وزیر اعظم مودی منی پور نہیں جاتے، یہاں تک کہ وہ منی پور کا ذکر تک نہیں کرتے۔ وزیر اعظم کو سمجھنا ہوگا کہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>منوج جھا / آئی اے این ایس</p></div>

منوج جھا / آئی اے این ایس

user

آئی اے این ایس

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی منی پور کے دورے پر ہیں۔ ان کے دورے پر راشٹریہ جنتا دل کے رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی کے منی پور نہ جانے پر کہا کہ منی پور گزشتہ کئی برسوں سے اپنے وزیر اعظم کا انتظار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ منوج جھا نے نیٹ امتحان معاملے پر بھی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے راہل گاندھی کے منی پور دورے پر کہا کہ منی پور کی عوام گزشتہ کئی برسوں سے اپنے وزیر اعظم کا انتظار کر رہی ہے۔ کیا وہاں جانا وزیراعظم کا فرض نہیں ہے؟ راہل گاندھی تیسری بار وہاں جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی منی پور نہیں جاتے، یہاں تک کہ منی پور کا ذکر تک نہیں کرتے۔ اس سے لوگ غمزدہ ہیں۔ وزیر اعظم مودی کو سمجھنا ہوگا کہ وہ ملک کے وزیر اعظم ہیں۔


وزیر اعظم مودی کے روس دورہ کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ بیرون ملک جا رہے ہیں، وہاں کی ملکی سیاست پر تنقید نہیں کرنی چاہیے۔ روس سے متعلق بہت سے سنجیدہ موضوعات ہیں۔ روس یوکرین کی جنگ ہے، پاکستان اور روس کے درمیان بھی کوئی معاملہ چل رہا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وزیر اعظم مودی کو ان تمام مسائل پر بات کرنی چاہیے۔

نیٹ سے متعلق منوج جھا نے کہا کہ میں نتائج کا انتظار کر رہا ہوں۔ اس حکومت نے لاکھوں بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا ہے۔ انہوں نے این ٹی اے کو ایک فراڈ تنظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے جڑ سے اکھاڑ کر خلیج بنگال یا بحیرۂ عرب میں پھینک دینا چاہیے۔ ہاتھرس واقعے پر منوج جھا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ اس ملک کو کیا ہوگیا ہے۔ ہر روز نئے بابا پیدا ہو رہے ہیں۔ ملک میں مذہب کی ہوا چل رہی ہے۔ ملک نے اپنے یو ایس پی کو کھو دیا ہے۔ ان گھروں کا کیا ہو رہا ہوگا جس کے چراغ بجھ گئے ہیں؟

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔