پی ایم مودی کو خط لکھ کر ممتا بنرجی نے کیا خصوصی مطالبہ

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پی ایم مودی کو ایک خط لکھا ہے جس میں نیتاجی سبھاش چندربوس کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

کولکاتہ :مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے بدھ کو وزیراعظم نریندرمودی کو خط لکھ کر نیتاجی سبھاش چندربوس کے یوم پیدائش کو قومی تعطیل کا اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔ ممتا بنرجی نے وزیراعظم کو لکھے مکتوب میں کہا کہ’’آپ اچھی طرح سے واقف ہیں کہ نیتاجی سبھاش چندربوس کی 125 ویں سالگرہ 23 جنوری، 2022 کو منائی جائے گی۔ نیتاجی بنگال کے عظیم سپوتوں میں سے ایک ہیں جو کہ ایک قومی ہیرو، قومی لیڈر اور برٹش حکومت کے خلاف ہندوستان کی تحریک آزادی کی علامت ہیں۔‘‘

ترنمول کانگریس کی سربراہ نے کہا کہ ان کی قیادت میں ہندوستانی نیشنل آرمی کے ہزاروں جانباز فوجیوں نے مادروطن کے لیے اپنی اعلیٰ قربانی دی۔ نیتا جی کی یوم پیدائش ہرسال پورے ملک میں بڑے وقار اور عقیدت سے منائی جاتی ہے۔ آپ کو یاددلارہے ہیں کہ طویل وقت سے مرکزی حکومت سے ہم نیتاجی کی سالگرہ کو قومی تعطیل قراردینے کی درخواست کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ بھی نیتا جی کے لاپتہ ہونے کے راز سے پوری طرح آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مرکزی حکومت سے ایک مرتبہ پھر سے نیتا جی کے ساتھ کیا ہوا اور اس کا پتالگانے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرنے کی درخواست کریں گے اور اس معاملہ کو عام کریں تاکہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ آخر عظیم رہنما کے ساتھ کیا ہوا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔