ممتا بنرجی پر حملہ سازش کا نتیجہ، ترنمول کانگریس کے کارکنان آج کریں گے احتجاج: پارتھو چٹرجی
پارتھو چٹرجی نے کہا کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو سیکورٹی کیوں نہیں دی گئی، پارتھو نے کہا کہ پولیس سے زیادہ الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے۔
کلکتہ: ترنمول کانگریس نے کہا ہے کہ ممتا بنرجی پر حملہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ سازش کے تحت انجام دیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے اس واقعے کی آزادانہ جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے کی آزادانہ جانچ ہونی چاہیے اور دوسر ی طرف پارٹی نے جمعہ شام 3 بجے سے 5 تک ریاست بھر میں حتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی نے کہا کہ ریاست کے ہر ضلع اور بلاک میں سیاہ پرچموں کے ساتھ خاموش جلوس نکالے جائیں گے۔
ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے۔ ترنمول کانگریس کا ایک وفد آج دہلی میں بھی الیکشن کمیشن سے ملاقات کرے گا۔ جب کہ گزشتہ روز ایک وفد نے ریاستی الیکشن کمیشن سے ملاقات کی تھی۔ پارتھو چٹرجی نے کہا کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کو سیکورٹی کیوں نہیں دی گئی۔ پارتھو نے کہا کہ پولیس سے زیادہ الیکشن کمیشن ذمہ دار ہے، انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری اور ممتا بنرجی پر حملے کے خلاف پارٹی کارکنان آج شام سہ پہر خاموش جلوس نکالیں گے۔
خیال رہے کہ ایک ذرائع سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ممتا بنرجی کے ساتھ حادثہ اتفاقی تھا اور ان کی کار ایک پول سے ٹکرا گئی۔ جب کہ ترنمو ل کانگریس نے کہا کہ اگر پول سے کار ٹکرائی ہے تو کار پر نشانات کیوں نہیں ہیں۔ جب کہ ممتا بنرجی کار سے باہر نکل کر لوگوں سے ملاقات کر رہی تھیں۔ اس درمیان ہی کچھ لوگ نے سامنے آکر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو ڈھکیل دیا۔ ممتا بنرجی کو کارکا دروازہ بند کرنے پر مجبور کیا۔ اس لئے یہ دعویٰ کرنا کہ یہ حادثہ ہے تو غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کبھی بی جے پی سے بھی سوال پوچھ لیا کرو: اکھیلیش یادو
ترنمول کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سوگت رائے نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش اور بی جے پی کے ریاستی یوتھ صدر سمترا خان نے کہا تھا کہ دیکھیں گے کہ 10 ویں کے بعد کیا ہوتا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ یہ واقعہ 10 کو ممتا بنرجی کے نامزدگی جمع کرانے کے بعد پیش آگیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔