مالدیپ کے صدر موئزوکی جے شنکر سے ملاقات، آج وزیر اعظم نریندر مودی سے کریں گے ملاقات

موئزو سے ملاقات کے بعد جے شنکر نے ایکس پر  لکھا کہ ہندوستان کے سرکاری دورے کے آغاز میں مالدیپ کے صدر سے مل کر خوشی ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مالدیپ کے صدر محمد موئزو ہندوستان کے چار روزہ دورے پر کل دہلی پہنچے اور اتوار کو دہلی پہنچنے کے بعد انہوں نے  وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ موئزو سے ملاقات کے بعد، جے شنکر نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا  کہ’ ہندوستان کے سرکاری دورے کے آغاز میں مالدیپ کے صدر محمد موئزو سے مل کر خوشی ہوئی۔ میں ہندوستان مالدیپ کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے ان کے عزم کی تعریف کرتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ کل وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان کی بات چیت ہمارے دوستانہ تعلقات کو نئی تحریک فراہم کرے گی۔‘

اس سے قبل  کل موئزو دہلی ایئرپورٹ پر اترے اور مالدیپ کی خاتون اول ساجدہ محمد بھی ان کے ساتھ تھیں۔ موئزو کا چار ماہ میں ہندوستان کا یہ دوسرا سرکاری دورہ ہے ۔وزارت خارجہ نے کہا کہ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک اپنے ہندوستان کے دورے کے دوران موئزو صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مالدیپ کے صدر موئزو ممبئی اور بنگلور بھی جائیں گے جہاں وہ کاروباری تقریبات میں شرکت کریں گے۔


نیوز پارٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مالدیپ بحر ہند کے خطے (آئی او آر) میں ہندوستان کا اہم سمندری پڑوسی ہے۔واضح رہےموئزو کے مالدیپ کے صدر بننے کے بعد ہندوستان اور مالدیپ کے تعلقات کشیدہ ہوگئے۔ خاص طور پر، موئزو اپنی 'انڈیا آؤٹ' مہم کی بنیاد پر اقتدار میں آئے، جہاں انہوں نے مالدیپ سے ہندوستانی فوجیوں اور امدادی عملے کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔