کانگریس میں بڑے تنظیمی بدلاؤ، یہاں دیکھیں تفصیل

آل انڈیا کانگریس کمیٹی میں آج ایک بڑا تنظیمی بدلاؤ دیکھنے کو ملا ہے جس سے متعلق ایک پریس ریلیز پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی
کانگریس صدر سونیا گاندھی
user

تنویر

کانگریس میں آج ایک بڑا تنظیمی بدلاؤ دیکھنے کو ملا ہے جس سے متعلق ایک پریس ریلیز پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے دستخط سے جاری کیا گیا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے فوری اثر سے پارٹی جنرل سکریٹری اور انچارج کی تقرری کی ہے۔ ساتھ ہی ریلیز میں کانگریس کے ان سرکردہ لیڈروں کی خدمات کا اعتراف بھی کیا گیا ہے جنھوں نے پارٹی جنرل سکریٹری اور انچارج عہدہ کی ذمہ داری ابھی تک خیر و خوبی کے ساتھ انجام دی۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق مکل واسنک کو مدھیہ پردیش، ہریش راوت کو پنجاب، اومین چانڈی کو آندھرا پردیش، طارق انور کو کیرالہ اور لکشدیپ، پرینکا گاندھی کو تر پردیش، رندیپ سنگھ سرجے والا کو کرناٹک، جتیندر سنگھ کو آسام، اجے ماکن کو راجستھان اور کے سی وینوگوپال تنظیمی جنرل سکریٹری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی طرح رجنی پاٹل جموں و کشمیر میں، پی ایل پونیا چھتیس گڑھ میں، آر پی این سنگھ جھارکھنڈ میں، شکتی سنگھ گوہل دہلی و بہار میں، راجیو شنکر راؤ ساتو گجرات، دادرا و ناگر حویلی، دمن اینڈ دیو میں، راجیو شکلا ہماچل پردیش میں، جتن پرساد مغربی بنگال، انڈمان و نکوبار میں، دنیش گنڈو راؤ تمل ناڈو، پڈوچیری اور گوا میں، منیکم ٹیگور تلنگانہ میں، ڈاکٹر چیلا کمار اڈیشہ میں، ایچ کے پاٹل مہاراشٹر میں، دیویندر یادو اتراکھنڈ میں، وویک بنسل ہریانہ میں، منیش چترتھ اروناچل پردیش اور میگھالیہ میں، بھکت چرن داس میزورم و منی پور میں اور کلجیت سنگھ ناگرا سکم، ناگالینڈ و تریپورہ میں پارٹی کے انچارج ہوں گے۔ علاوہ ازیں پون کمار بنسل کو پارٹی نے ایڈمنسٹریشن انچارج کی ذمہ داری دی ہے۔


کانگریس صدر سونیا گاندھی نے فوری اثر سے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی بھی از سر نو تشکیل کی ہے۔ اس سلسلے میں جاری پریس ریلیز کے مطابق نئے کانگریس ورکنگ کمیٹی اراکین اس طرح ہیں: عزت مآب کانگریس صدر، ڈاکٹر منموہن سنگھ، راہل گاندھی، اے کے انٹونی، احمد پٹیل، امبیکا سونی، غلام نبی آزاد، آنند شرما، ہریش راوت، کے سی وینوگوپال، ملکارجن کھڑگے، مکل واسنک، اومین چانڈی، اجے ماکن، پرینکا گاندھی وڈرا، پی چدمبرم، جتیندر سنگھ، طارق انور، رندیپ سنگھ سرجے والا، گیکھنگم، رگھوویر سنگھ مینا اور ترون گگوئی۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق مستقل مدعوئین کے نام اس طرح ہیں: دگوجے سنگھ، میرا کمار، ادھیر رنجن چودھری، جے رام رمیش، سلمان خورشید، اویناش پانڈے، کے ایچ منیپا، پرمود تیواری، طارق حمید کرّا، پون کمار بنسل، رجنی پاٹل، پی ایل پونیا، آر پی این سنگھ، شکتی سنگھ گوہل، راجیو شنکر راؤ ساتو، راجیو شکلا، جتن پرساد، دنیش گنڈو راؤ، منکم ٹیگور، ڈاکٹر چیلاکمار، ایچ کے پاٹل،دیویندر یادو، وویک بنسل، منیش چترتھ، بھکت چرن داس، اور کلجیت سنگھ ناگرا۔ علاوہ ازیں خصوصی مدعوئین کے نام ہیں دیپیندر ہڈا، کلدیپ بشنوئی، چنتا موہن، سچن راؤ، سشمتا دیو، لال جی دیسائی، جی. سنجیو ریڈی، نیرج کندن، بی وی سرینواس۔


ایک دیگر پریس بیان میں کے سی وینوگوپال نے کانگریس صدر کے ذریعہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سنٹرل الیکشن اتھارٹی کی نئی ٹیم تشکیل دیے جانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے مطابق سنٹرل الیکشن اتھارٹی اس طرح ہیں: مدھوسودن مستری (چیئرمین)، راجیش مشرا (رکن)، کرشن بائر گوڈا (رکن)، ایس جوتی منی (رکن) اور اروندر سنگھ لولی (رکن)۔ اس کے علاوہ بھی ایک پریس ریلیز جاری کیا گیا ہے جس میں کانگریس صدر کو تنظیمی اور آپریشنل امور پر تعاون کے لیے اسپیشل کمیٹی تشکیل دیے جانے کی بات کہی گئی ہے۔ کمیٹی میں شامل اراکین کے نام ہیں اے کے انٹونی، احمد پٹیل، امبیکا سونی، کے سی وینوگوپال، مکل واسنک اور رندیپ سنگھ سرجے والا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 11 Sep 2020, 10:11 PM