گجرات: سورت کے جی آئی ڈی سی پانڈیسرا واقع مل میں لگی زبردست آگ

آگ کی وجہ سے پورے علاقے میں دو کلومیٹر تک دھواں ہی دھواں دکھائی دے رہا ہے، فی الحال فائر بریگیڈ عملہ پانی سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تصویر ویڈیو گریب
تصویر ویڈیو گریب
user

قومی آواز بیورو

گجرات کے سورت سے آگ کی خبر سامنے آئی ہے۔ جانکاری کے مطابق شہر کے پانڈیسرا جی آئی ڈی سی واقع رانی ستی مل میں زبردست آگ لگی ہے۔ اس کی خبر ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔

آگ کی وجہ سے پورے علاقے میں تقریباً دو کلومیٹر تک دھواں ہی دھواں دکھائی دے رہا ہے۔ فی الحال فائر بریگیڈ عملہ پانی سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا ہے۔ جانکاری کے مطابق پانڈیسرا جی آئی ڈی سی میں رانی ستی ڈائنگ پرنٹنگ مل کے اندر اچانک آگ لگ گئی اور آگ نے جلد ہی پوری مل کو اپنی زد میں لے لیا۔ آگ اتنی زبردست ہے کہ اس کا دھواں دور دور تک دکھائی پڑ رہا ہے۔


بتایا جا رہا ہے کہ ڈائنگ پرنٹنگ کے اندر جو کیمیکل اور یارن کا استعمال ہوتا ہے، وہ پٹرولیم مصنوعات سے بنے ہوتے ہیں اور آگ کو تیزی سے پھیلانے والے ہوتے ہیں۔ اس میں لگی آگ کو صرف پانی سے بجھا پانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ ان مشکل حالات کو دیکھتے ہوئے فائر بریگیڈ عملہ پانی میں فارم ملا کر اس کی بوچھار کر رہے ہیں تاکہ آگ پر جلدی سے قابو پایا جا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔