اجودھیا میں کسی عقیدت مند کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے:یوگی

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آنے والے وقت میں اجودھیا کو ملک کا سب سے اچھا سیاحتی مقام بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے  کل  کہا کہ اجودھیا تیرتھ استھل ہے اور  یہاں پر کسی عقیدت مند کو پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔ واضح رہے جس پارلیمانی حلقہ میں اجودھیا  تیرتھ استھل آتا ہے وہاں سے حال ہی میں بی جے پی کا امیدوار ہار گیا۔

کمشنریٹ آڈیٹوریم میں ضلع کے ترقیاتی کاموں و نظم و نسق جائزہ میٹنگ میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ اجودھیا بھگوان رام کی نگری ہے اور یہ پورے دنیا میں رائج ہے۔ اجودھیاکی ترقی کے لئے بی جے پی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور آج بھی اجودھیا کی ترقی ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں اجودھیا کو ملک کا سب سے اچھا سیاحتی مقام بنانے کی کوشش کی جائے گی۔


اس سے پہلے وزیر اعلیٰ نے مشہور ہنومان گڑھی مندر اور رام مندر میں رام للا کے درشن اور پوجا کی اور تعمیراتی کمیٹی کے عہدیداروں کے ساتھ رام مندر کی تعمیر کو دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا سب سے خوبصورت رام مندر تعمیر ہو رہا ہے۔ عہدیداروں سے کہا کہ امن و امان میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونی چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔