لوگ کہہ رہے ہیں،’ تم سے نہ ہو پائے گا‘، مہوا موئترا نے ضمنی انتخاب کے نتائج پر وزیر اعظم پر کیا طنز

مغربی بنگال کی چار اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے کلین سویپ کیا ہے۔ ملک بھر میں 13 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں انڈیا نامی اتحاد نے 10 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

سات ریاستوں میں 13 اسمبلی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد، ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ  مہوا موئترا نے ہفتہ یعنی 13 جولائی 2024 کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو نشانہ بنایا۔ ضمنی انتخابات میں انڈیا نامی اتحاد کی جماعتوں نے 10 اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اور بی جے پی نے دو سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار نے ایک سیٹ جیتی۔

ٹی ایم سی  کی رکن پارلیمنٹ  مہوا موئترا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، "ترنمول کانگریس نے بنگال میں اسمبلی ضمنی انتخابات میں چار میں سے چار سیٹیں جیت لی ہیں، جب کہ انڈیا نامی اتحاد  نے قومی سطح پر 13 میں سے 10 سیٹیں جیتی ہیں۔ بی جے پی اور اس کے ایجنسی راج کی شکستوں کا سلسلہ جاری ہے۔‘‘


وزیر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے، ترنمول کے رکن پارلیمنٹ نے پوسٹ میں کہا، "لوگ کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی تم سے نہ ہو پائے گا۔‘‘ واضح رہےاس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا اجلاس کے دوران ایوان میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ جملہ استعمال کیا تھا۔پارٹی نے ہماچل پردیش میں دو اور بی جے پی کے زیر اقتدار اتراکھنڈ میں دو سیٹیں جیتیں۔ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس نے چاروں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ پنجاب میں عام آدمی پارٹی نے جالندھر ویسٹ سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔ تمل ناڈو میں، دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) نے وکراونڈی حلقہ جیت لیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔