مہاراشٹر: مہایوتی میں سیٹوں کی تقسیم پر کھینچ تان، مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے بھی رکھ دی اپنی مانگ

ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے) نے مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرشیکھر باون کُلے کو 21-20 سیٹوں کی فہرست سونپتے ہوئے 10-8 سیٹیں یا اہم عہدوں کا مطالبہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>رام داس آٹھولے / فیس بک</p></div>

رام داس آٹھولے / فیس بک

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں بڑھتی ہوئی دیکھی جا رہی ہیں۔ اس تعلق سے 'مہایوتی' میں سیٹوں کی تقسیم پر ریپبلک پارٹی آف انڈیا (اے) کے سربراہ اور مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے ایک بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آر پی آئی (اے) نے مہاراشٹر بی جے پی کے صدر چندرشیکھر باون کُلے کو ایک ہفتہ پہلے 21-20 سیٹوں کی فہرست دی ہے اور ہم نے ان سے درخواست کی ہے کہ ہمیں کم سے کم 10-8 سیٹیں ملنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سیٹیں کم یا زیادہ ہو سکتی ہیں لیکن بدلے میں ریپبلکن  پارٹی آف انڈیا (اے) کو اقتدار میں حصہ داری چاہیے۔ گورنر نے جو 12 ایم ایل سی تقرر کیے ہیں ان میں سے 1 ایم ایل سی آر پی آئی (اے) کو ملنا چاہیے اور اس کے ساتھ ہی 3-2 مہامنڈل صدر کے عہدے بھی ملنے چاہئیں۔


مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اگر ریپبلکن پارٹی مہایوتی کے ساتھ ہے تو مجھے لگتا ہے کہ اقتدار پر قابض ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا کیونکہ مہاراشٹر کا ماحول لوک سبھا جیسا نہیں ہے، ہمیں قانون ساز اسمبلی میں 160 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی، ایسا ہمارا اندازہ ہے۔ ہمیں لوک سبھا میں نقصان ہوا لیکن اسمبلی انتخاب میں ہمیں فائدہ ہوگا۔

غور طلب رہے کہ مہایوتی میں بی جے پی کے علاوہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی شیو سینا اور نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی این سی پی شامل ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔