مہاراشٹر: مراٹھا تحریک کے آگے جھکی شندے حکومت، کنبی ذات کو ’او بی سی سرٹیفکیٹ‘ دینے کا حکم جاری

کنبی ذات کو او بی سی سرٹیفکیٹ دینے سے متعلق فیصلہ کے بعد قوی امید ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے حکومت کا ایک نمائندہ جلد ہی سرکاری احکام اور اپیل کے ساتھ جالنہ میں جارانگے-پاٹل سے ملاقات کرے گا۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے / یو این آئی</p></div>

وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے / یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے جالنہ میں کئی دنوں سے جاری مراٹھا ریزرویشن تحریک کے آگے جھکتے ہوئے شیوسینا اور بی جے پی کی حکومت نے جمعرات کو ’نظام دور‘ کے کنبی ذات کے دستاویزی سرٹیفکیٹ والے لوگوں کو او بی سی سرٹیفکیٹ دینے کا حکم جاری کر دیا۔ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ کنبی کاسٹ سرٹیفکیٹ کے ساتھ مراٹھا او بی سی ریزرویشن کے لیے اہل ہوں گے۔

شندے حکومت کے اس قدم سے جالنہ میں گزشتہ 10 دنوں سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے منوج جارانگے-پاٹل کے مطالبات میں سے ایک پورا ہو جائے گا۔اس کے ساتھ ہی ریاستی حکومت نے جارانگے-پاٹل کو ایک تحریری اپیل جاری کی ہے کہ انتظامیہ نے حکم شائع کر دیا ہے اس لیے انھیں فوراً اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دینی چاہیے۔


اس سے قبل بدھ کو وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے اعلان کیا تھا کہ جن کے پاس نظام دور کے دستاویز (1960 کی دہائی کے) ہیں، جب مراٹھوں کو ’کنبی‘ کی شکل میں شمار کیا جاتا تھا، انھیں کنبی کاسٹ سرٹیفکیٹ دیا جائے گا تاکہ وہ او بی سی کوٹہ کا فائدہ اٹھا سکیں۔ اس اعلان کے بعد آج حکومت نے اس سلسلے میں آفیشیل حکم جاری کر دیا۔

اس فیصلے کے بعد قوی امید ہے کہ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی حکومت کا ایک نمائندہ جلد ہی سرکاری حکم اور اپیل کے ساتھ جالنا میں جارانگے-پاٹل سے ملاقات کرے گا، جس سے 10 روزہ طویل تحریک کے ختم ہونے کا امکان ہے۔ جالنہ میں 29 اگست کو تحریک شروع ہوئی تھی اور یکم ستمبر کو وہاں مظاہرین پر پولیس کی سختی کے بعد تحریک کی آگ پوری ریاست میں پھیل گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔