مہاراشٹر: 608 گرام پنچایتوں کے انتخابات کا اعلان، 18 ستمبر کو ڈالے جائيں گے ووٹ
ریاست کے 51 تعلقہ میں دیہی اداروں کے اراکین کے ساتھ سرپنچ کے عہدہ کے لیے بھی انتخابات ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 19 ستمبر کو ہوگی۔
اورنگ آباد: مہاراشٹر میں الیکشن کمیشن نے 18 ستمبر کو 608 گرام پنچایتوں کے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر کے الیکٹورل کمشنر یو پی ایس مدن نے یہ اعلان کیا۔ ریاست کے 51 تعلقہ میں دیہی اداروں کے اراکین کے ساتھ سرپنچ کے عہدہ کے لیے بھی انتخابات ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 19 ستمبر کو ہوگی۔ مثالی ضابطہ اخلاق جمعہ کے روز سے نافذ ہو گیا۔
دیہی اداروں کے انتخابات کے تحت ضلع ناندیڑ کے مہور تعلقہ 24، کنوت 47، ارد پور ایک، مڈکھیڑ تین، نیاگاؤں چار، لوہا پانچ، کندھار چار، مکھیڑ پانچ، دیگلور ایک، ہنگولی کے اوندھا ناگناتھ میں چھ پنچایتوں اور پربھنی کے جنتور پنچایت میں انتخابات ہوں گے۔ اس کے علاوہ مراٹھواڑہ خطہ کے پالم تعلقہ میں چار گرام پنچایتوں میں بھی انتخابات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : ہیمنت شرما نے عامر خان سے آسام کا دورہ ملتوی کرنے کی اپیل کی
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔