ہیمنت شرما نے عامر خان سے آسام کا دورہ ملتوی کرنے کی اپیل کی

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان سے 'ہر گھر ترنگا' کی تقریبات کے اختتام تک ریاست کا دورہ ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے

عامر خان / ٹوئٹر
عامر خان / ٹوئٹر
user

یو این آئی

گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان سے 'ہر گھر ترنگا' کی تقریبات کے اختتام تک ریاست کا دورہ ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہیمنت شرما نے جمعہ کے روز یہاں میڈیا کو بتایا، "عامر خان نے مجھ سے بات کی، وہ یوم آزادی کی تقریبات کے دوران آسام آنے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن اس سے آزادی کے امرت مہوتسو سے توجہ ہٹ سکتی ہے۔ اس لیے میں نے انہیں 15 اگست کے بعد کی تاریخ طے کرنے کو کہا ہے"۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ عامر خان اپنی تازہ ترین ریلیز ’’لال سنگھ چڈھا‘‘ کی تشہیر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ فلم ہالی ووڈ کی مشہور فلم "فاریسٹ گمپ" کا ریمیک ہے۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اداکار عامر یوم آزادی کے بعد آسام آنے پر رضامند ہوئے ہیں یا نہیں۔

واضح ر ہے کہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا گزشتہ کچھ دنوں سے تنازعات میں گھری ہوئی ہے۔ سماج کے کچھ طبقے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ فلم کی مخالفت کرنے والے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا میں بھارتی فوج کی تذلیل ہوتی ہے، جب کہ کچھ لوگ عامر کے سابقہ بیانات سے ناراض ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔